پریس ریلیز
(نو طویل) حملے صرف خلافت کے تحت شرعی حدود کے نفاذ سے ہی ختم ہوسکتے ہیں
کوش نیوز کی صحافی حبیبہ الامین پر پورٹ سوڈان شہر کے ٹرانزٹ ایریا میں "نو طویل" گینگ سے تعلق رکھنے والے افراد نے اس وقت حملہ کیا جب وہ اپنی ساتھیوں کے ساتھ میڈیا کوریج سے واپس آرہی تھیں۔ یہ لوٹ مار، ڈکیتی اور قتل کے بہت سے واقعات میں سے صرف ایک واقعہ ہے جو ان شہروں میں رونما ہو رہے ہیں جن کے بارے میں فرض کیا جاتا ہے کہ وہ محفوظ ہیں، جیسا کہ ام درمان اور خرطوم میں، اور اب انتظامی دارالحکومت پورٹ سوڈان میں، یہ وہ شہر ہیں جو حکومت اور اس کے سیکورٹی اداروں کے زیر کنٹرول ہیں۔
لیکن مجرم بڑی دلیری سے حملہ آور ہوتے ہیں، گویا انہیں یقین ہے کہ حکومت کا ہاتھ ان تک نہیں پہنچے گا، اور اگر پہنچ بھی گیا تو وہ اطمینان میں ہیں، جرم کی سنگینی کے باوجود، سخت سزا کی کمزوری کی وجہ سے۔
اس بات میں دو رائے نہیں ہوسکتیں کہ جرائم کے پھیلاؤ کو صرف شرعی حدود کے قیام سے ہی روکا جا سکتا ہے، شرعی اصول یہ ہے کہ (حدود جرائم سے روکنے والی اور نقصان کی تلافی کرنے والی ہیں)؛ یہ جرائم کے ارتکاب سے روکتی ہیں، اور جس پر حد نافذ کی جائے اس کے لیے مغفرت ہے، جو آخرت کے عذاب سے اس کی تلافی کرتی ہے۔
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ: ''نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے تین درہم قیمت کی ڈھال میں (چور کا) ہاتھ کاٹا'' اسے ابن ماجہ نے روایت کیا ہے اور یہ ان کے الفاظ ہیں، اور اسے بخاری اور مسلم نے روایت کیا ہے۔ اور ایک روایت میں ہے: ''نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص کا ہاتھ کاٹا جس نے خواتین کے سائبان سے تین درہم قیمت کی ڈھال چوری کی تھی'' صحیح ابی داؤد، نسائی اور دیگر۔
جہاں تک ان لوگوں کا تعلق ہے جو محفوظ لوگوں کو خوفزدہ کرتے ہیں، اور قتل، زبردستی، لوٹ مار اور ہتھیاروں کے زور پر چھیننے کی مشق کرتے ہیں جیسے (نو طویل) کی صورت میں، تو ان کے لیے زجر و توبیخ کی آیات نازل ہوئیں، اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ﴿إِنَّمَا جَزَاءُ الَّذِينَ يُحَارِبُونَ اللهَ وَرَسُولَهُ وَيَسْعَوْنَ فِي الْأَرْضِ فَسَاداً أَن يُقَتَّلُوا أَوْ يُصَلَّبُوا أَوْ تُقَطَّعَ أَيْدِيهِمْ وَأَرْجُلُهُم مِّنْ خِلَافٍ أَوْ يُنفَوْا مِنَ الْأَرْضِ ذَٰلِكَ لَهُمْ خِزْيٌ فِي الدُّنْيَا وَلَهُمْ فِي الْآخِرَةِ عَذَابٌ عَظِيمٌ﴾، اگر حکومت پیش قدمی کرتی اور اللہ کی حدود میں سے ایک حد کو نافذ کرتی تو تمام مجرم باز آجاتے، لیکن بظاہر یہ ایک ایسا اعزاز ہے جس کی وہ مستحق نہیں ہے، اس لیے ہم دیکھتے ہیں کہ وہ اپنے گرد گھوم رہی ہے اس گمان میں کہ وزیر داخلہ کا تقرر، یا شہر کے وسط میں پولیس کی تعیناتی، یا حفاظتی مہموں کا انعقاد، اس سے کوئی فرق پڑے گا، لیکن صورتحال بد سے بدتر ہوتی جارہی ہے۔
شرعی احکام صرف ریاست اسلام؛ نبوت کے طریقے پر خلافت راشدہ کے زیر سایہ ہی نافذ ہوتے ہیں، یہ اکیلے مجرموں کو ڈانٹنے والی اور انہیں روکنے والی ہے۔ جہاں تک جمہوری نظاموں کا تعلق ہے تو وہ مجرموں کو جنم دیتے ہیں، بلکہ جرم کرتے ہیں، اور بدعنوانی کی سرپرستی کرتے ہیں، ان کے ہاں سزاؤں کے کمزور ہونے کی وجہ سے، وہ سمجھتے ہیں کہ وہ اپنے خالق سے زیادہ لوگوں پر رحم کرنے والے ہیں، اور کفر سے بڑا کوئی گناہ نہیں ہے۔
کیا ہمارے ملک کے اہل قوت و اقتدار رحمان کی آواز پر لبیک کہیں گے، اور حزب التحریر کو نصرت دیں گے تاکہ وہ ایک خلیفہ راشد کے لیے شرعی بیعت منعقد کرے، جو عدل قائم کرے، امن پھیلائے، اور مجرموں کو روکے؛ بڑے ہوں یا چھوٹے، مصداقا لقوله ﷺ: «وإنَّما الإمَامُ جُنَّةٌ يُقَاتَلُ مِن ورَائِهِ ويُتَّقَى به»؟!
﴿يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اسْتَجِيبُوا لِلَّهِ وَلِلرَّسُولِ إِذَا دَعَاكُمْ لِمَا يُحْيِيكُمْ﴾
ابراہیم عثمان (ابو خلیل)
حزب التحریر کے سرکاری ترجمان
صوبہ سوڈان میں