July 25, 2025 298 views

المرکزی دفتر: خواتین کا شعبہ "عالمی مہم - سوڈان کی جنگ: نوآبادیات، غداری اور مایوسی کی کہانی"

المرکزی دفتر: خواتین کا شعبہ "عالمی مہم - سوڈان کی جنگ: نوآبادیات، غداری اور مایوسی کی کہانی"

 Sudan Profile Pic AR copy 

 سوڈان میں جنرل عبدالفتاح البرہان کی قیادت میں سوڈانی مسلح افواج، جو کہ سوڈان کے ڈی فیکٹو حکمران ہیں، اور محمد حمدان دقلو (حمیدتی) کی قیادت میں نیم فوجی گروپ، ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان وحشیانہ تنازعہ اب تیسرے سال میں داخل ہو گیا ہے۔ حمیدتی، برہان کے سابق نائب برائے کونسل سیادت ہیں۔ کچھ اندازوں کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 150,000 تک پہنچ گئی ہے اور دونوں جانب سے سنگین مظالم ڈھائے گئے ہیں جن میں سرد خون سے پھانسی، تشدد اور اجتماعی عصمت دری شامل ہیں۔ مختلف شہروں، دیہاتوں اور بے گھر کیمپوں میں قتل عام کے ساتھ نسلی صفائی کی کارروائیوں کی بھی اطلاعات ہیں۔ جنگ نے دنیا کا سب سے بڑا انسانی بحران، سب سے بڑا نقل مکانی کا بحران اور سب سے بڑا بھوک کا بحران پیدا کر دیا ہے، جہاں 50 ملین کی نصف آبادی کو قحط سالی کا سامنا ہے۔

تاہم، اس تنازعہ کو "فراموش کردہ جنگ" اور "پوشیدہ اور غیر مرئی بحران" قرار دیا گیا ہے کیونکہ اسے وہ عالمی توجہ اور بین الاقوامی میڈیا کوریج نہیں ملی جس کا وہ مستحق تھا۔ اس لیے حزب التحریر کے مرکزی میڈیا آفس کے خواتین کے شعبہ نے سوڈان کے مسلمانوں کو درپیش بڑھتے ہوئے انسانی المیے کو اجاگر کرنے کے لیے ایک عالمی مہم شروع کی ہے۔ یہ مہم ان امور پر بھی روشنی ڈالے گی: تنازعے کے پیچھے پوشیدہ سیاست اور ایجنڈے، جنگ کے علاقائی اور بین الاقوامی اسپانسر ممالک اور اسباب، سوڈان کی تاریخ اور وہ عوامل جو اس کے حالیہ تنازعات اور معاشی ناکامی کا باعث بنے، اور جمہوری نظام سوڈان کے متعدد سیاسی، معاشی، نسلی اور سماجی مسائل کو حل کرنے میں کیوں ناکام رہے گا اور کس طرح خلافت راشدہ کی اسلامی قیادت سوڈان اور تمام اسلامی ممالک کے لیے ایک خوشحال، محفوظ اور کامیاب مستقبل کی تعمیر کر سکتی ہے۔


﴿يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُواْ اسْتَجِيبُواْ لِلّهِ وَلِلرَّسُولِ إِذَا دَعَاكُم لِمَا يُحْيِيكُمْ﴾

 [سورۃ الانفال: 24]

حزب التحریر کے مرکزی میڈیا آفس میں خواتین کا شعبہ

ہفتہ، 01 صفر الخیر 1447ھ بمطابق 26 جولائی/جولائی 2025ء

N CMO

- دیگر زبانوں میں مہم کی پیروی کرنے کے لئے -

English

Türkçe

Deutsch

Urdu

Kiswahili

Français

 N CMO

خواتین کے شعبہ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز پڑھنے کے لئے

جس میں انہوں نے اپنی عالمی مہم کے آغاز کا اعلان کیا ہے بعنوان:

"سوڈان کی جنگ: نوآبادیات، غداری اور مایوسی کی کہانی"

ہفتہ، 01 صفر الخیر 1447ھ بمطابق 26 جولائی/جولائی 2025ء

یہاں کلک کریں

N CMO

عالمی مہم کے آغاز کے لئے دعوتی ریکارڈنگ

"سوڈان کی جنگ: نوآبادیات، غداری اور مایوسی کی کہانی"

N CMO

فلاير السودان2 

N CMO

- مہم کے ہیش ٹیگز -

#أزمة_السودان

#SudanCrisis

#SudanKrizi

#SoudanCrise

 N CMO

- سوشل میڈیا پر عالمی مہم کی پیروی کرنے کے لئے -

فیس بک: QANITATHT1

ٹویٹر: @ALQANITAT

انسٹاگرام: @WOMEN_SHARIA

N CMO

غلاف السودان

N CMO

More from null