پریس ریلیز
"السلام" ایک قبضے کا نقاب ہے
(مترجم)
واشنگٹن کے زیرِ اہتمام ہونے والے غاصب یہودی ریاست اور حماس کے درمیان نام نہاد معاہدے کو مغربی میڈیا میں اور بدقسمتی سے بعض مسلم ممالک میں بھی امن کی جانب ایک قدم کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔
لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ ایک پرانے طرز کی تکرار کے سوا کچھ نہیں ہے: نوآبادیاتی منصوبہ، یہودی ریاست، مضبوط اور محفوظ تر ہوتی جارہی ہے، جبکہ اس کے جرائم کو "امن" کے لبادے میں چھپایا جا رہا ہے۔
"جنگ بندی" اور "انسانی ہمدردی کی امداد" جیسی اصطلاحات بظاہر مفاہمت آمیز لگتی ہیں، لیکن حقیقت میں یہ مذموم اور طنزیہ اوزار ہیں۔
تو امداد کی بات کیسے کی جا سکتی ہے، جبکہ وہ قوتیں جو امدادی قافلوں کو منظم کر رہی ہیں وہی قابض کو بم فراہم کر رہی ہیں اور اسے سفارتی تحفظ دے رہی ہیں جس نے غزہ کو تباہ کر دیا؟!
اور جنگ بندی کیسے معتبر ہو سکتی ہے، جبکہ یہودی ریاست نے بارہا معاہدوں کی خلاف ورزی کی ہے جب بھی اس کے مفادات کا تقاضا ہوا؟
تاریخ واضح ہے: یہودی ریاست نے امریکہ، مغرب اور مسلم ممالک میں غدار حکومتوں کی حمایت سے دہائیوں سے بے دخلی، اجتماعی سزائیں اور نسل کشی کا ارتکاب کیا ہے۔
فلسطینی عوام کو کوئی انصاف یا معاوضہ نہیں دیا گیا، اور یہ معاہدہ بھی اس سے مستثنیٰ نہیں ہوگا۔
اور یہی طرز عراق، شام، افغانستان، لیبیا، سوڈان اور بہت سے دوسرے مسلم ممالک میں دہرایا گیا ہے۔ جہاں "امن" اور "استحکام" کے نعرے کے تحت ممالک کو تباہ کر دیا جاتا ہے، جبکہ حقیقت میں انہیں قبضے، تقسیم اور افراتفری کے حوالے کر دیا جاتا ہے۔
اس طرح سب ایک شیطانی چکر میں پھنسے رہتے ہیں: عارضی معاہدے جنہیں دنیا کو "امن" کے نام پر بیچا جاتا ہے، لیکن حقیقت میں وہ قبضے کو مزید مستحکم کرنے کے سوا کچھ نہیں کرتے۔
یہودی ریاست کو وقت، قانونی حیثیت اور تحفظ ملتا ہے، جبکہ فلسطین کے لوگوں کو محاصرے، ذلت اور جھوٹے وعدوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا جاتا ہے۔
حقیقی امن کبھی بھی حاصل نہیں ہو سکتا جب تک کہ بنیادی ظلم، یعنی یہود کا فلسطین پر غاصبانہ قبضہ، موجود ہے۔
حقیقی حل صرف اس میں مضمر ہے کہ فلسطین خلافت کا حصہ بن جائے، جب مسلمان ایک خلیفہ کے جھنڈے تلے متحد ہو جائیں جو امت کے مفادات کا دفاع کرے اور نوآبادیاتی منصوبے کو ہمیشہ کے لیے ختم کر دے۔
جب تک ظالم کو انعام دیا جاتا رہے گا، اور مظلوم سے صبر کا مطالبہ کیا جاتا رہے گا، فلسطین کو "امن" کے نام پر دھوکہ دیا جاتا رہے گا، جو حقیقت میں قبضے کی ایک نئی شکل کے سوا کچھ نہیں ہے۔
اوکے بالا
حزب التحریر کے میڈیا کے نمائندے
ہالینڈ میں