پریس ریلیز
خالد احمد ابراہیم طراد "ابو محمد" کے انتقال پر تعزیتی بیان
﴿مومنوں میں کچھ لوگ ایسے ہیں جنہوں نے اللہ سے کئے ہوئے عہد کو سچا کر دکھایا، ان میں سے بعض نے تو اپنی منت پوری کر دی
اور بعض (موقع کے) منتظر ہیں اور انہوں نے (اپنے قول کو) ذرا بھی نہیں بدلا﴾
حزب التحریر کے میڈیا آفس، آسٹریلیا، دعوت کے ایک علمبردار کے انتقال کا اعلان کرتا ہے، جو ان مردوں میں سے تھے جن کی قرآن، مومنین اور دعوت سے محبت نے کمیونٹی میں بہت سے لوگوں کے دلوں کو چھو لیا، اللہ تعالیٰ ان پر اپنی وسیع رحمت نازل فرمائے: بھائی خالد احمد ابراہیم طراد "ابو محمد"، جو آج بروز اتوار 22 ربیع الاول 1447 ہجری، بمطابق 14 ستمبر 2025ء کو اللہ تعالیٰ کی رحمت میں چلے گئے۔
ہم مرحوم کے اہل خانہ اور دعوت کے تمام علمبرداروں سے دلی تعزیت پیش کرتے ہیں۔ ہم اللہ سبحانہ وتعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ ان پر اپنی وسیع رحمت کا سایہ فرمائے، انہیں معاف فرمائے اور انہیں انبیاء، صدیقین، شہداء اور صالحین کے ساتھ جنت الفردوس میں جگہ دے اور یہ بہترین ساتھی ہیں۔ ہم اللہ سبحانہ وتعالیٰ سے یہ بھی دعا گو ہیں کہ ان کے اہل خانہ اور رشتہ داروں کو اجر عطا فرمائے اور انہیں صبر جمیل عطا فرمائے۔
﴿إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ﴾
میڈیا آفس، حزب التحریر
آسٹریلیا