Organization Logo

المكتب الإعلامي المركزي

المركزي

Tel: 0096171724043

Fax: 009611307594

media@hizb-ut-tahrir.info

www.hizb-ut-tahrir.info

اے بزدل حکمرانو! امت کو اپنا فیصلہ خود کرنے دو!
Press Release

اے بزدل حکمرانو! امت کو اپنا فیصلہ خود کرنے دو!

October 05, 2025
Location

پریس ریلیز

اے بزدل حکمرانو! امت کو اپنا فیصلہ خود کرنے دو!

ہمیں کوئی تعجب نہیں ہوا، جیسا کہ امت مسلمہ کو غزہ کے ضائع ہونے کے سلسلے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے کا غدار مسلم حکمرانوں کی جانب سے خیر مقدم کرنے پر کوئی تعجب نہیں ہوا، کیونکہ انہوں نے ہمیں بزدلی کا عادی بنا دیا ہے، بلکہ ہمارے مسائل پر کافر نوآبادیاتی طاقتوں کے ساتھ سازش کرنے کا عادی بنا دیا ہے۔ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر نیویارک میں ان میں سے کئی ایک سے ملاقات کی، منگل 2025/9/23 کو، تو انہوں نے اس کی تعریف کی اور غزہ پر جنگ کے خاتمے کے لیے اس پر انحصار کرنے کا اعلان کیا، اور جونہی ٹرمپ نے اپنے نوآبادیاتی منصوبے کا اعلان کیا تو انہوں نے فورا اس کا خیر مقدم کیا، وہ ایسا کیوں نہ کریں ان میں سے کسی ایک کو بھی اس کے سوا کوئی جرات نہیں؛ کیونکہ وہ مردوں کی غیرت اور بہادری کھو چکے ہیں۔

اے مسلمانو: آپ کو اس بات کا یقین ہو گیا ہے جس میں کوئی شک کی گنجائش نہیں کہ ٹرمپ غزہ اور مغربی کنارے میں یہود کی ناگوار جرائم میں بنیادی مددگار ہے، وہ انہیں ہتھیاروں، پیسے اور معلومات کی جو بھی ضرورت ہوتی ہے فراہم کرتا ہے، اور بین الاقوامی فورمز میں انہیں میڈیا اور سیاسی کور فراہم کرتا ہے، اور آپ نے اس کے جرائم کی کوریج کے سلسلے میں اس کے بہت سے بیانات سنے ہیں، اور اس کے علاقے کے بارے میں اس کا بیان، اور غزہ کے بارے میں اس کے بیانات اور اس میں اقتصادی منصوبے قائم کرنے کے اس کے عزم، اور ابراہیم معاہدوں میں اس کی پیش قدمی جو اس نے آپ کے حکمرانوں پر مسلط کی، اور آپ نے اس کا یہ قول سنا جب اس نے مجرم نیتن یاہو کے ساتھ اپنے نوآبادیاتی منصوبے کا اعلان کیا: "اگر حماس نے اس منصوبے سے اتفاق نہیں کیا تو وہ نیتن یاہو کو مکمل حمایت فراہم کرے گا"؛ گویا کہ اس نے پہلے ایسا نہیں کیا تھا اور وہ اب بھی کر رہا ہے! آپ نے یہ سب جان لیا، تو کیا ایسے مجرم پر آپ کے مسائل کے سلسلے میں اعتماد کیا جا سکتا ہے؟! اور کیا اس سے آپ کے مفادات کو مدنظر رکھنے کی توقع کی جا سکتی ہے؟!

اے مسلمانو، اور اے مسلمان ملکوں کی فوجو:

آپ کو ایک ایسے حکمران کی ضرورت ہے جو اپنے مواقف اور پالیسیوں میں رسول اللہ ﷺ کی پیروی کرے، اور ویسا ہی کرے جیسا کہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اور ان کے بعد آنے والوں نے کیا، ایک ایسا حکمران جو ابو بکر، عمر، ہارون الرشید، معتصم، صلاح الدین، بیبرس، قطز اور عبد الحمید جیسے موقف اختیار کرے، آپ کو ایک ایسے حکمران کی ضرورت ہے کہ جب وہ کوئی بات کہے تو وہ زمین کے کونے کونے میں گونج اٹھے، اور اس سے دشمنوں کے دل دہل جائیں، ایک ایسا قول جس کے بعد ایک ایسا فعل ہو جو دشمنوں کو شیطان کے وسوسوں کو بھلا دے، تو ٹرمپ اور اس جیسے مجرم وہ نہ کریں جو وہ آج آپ کے ساتھ کر رہے ہیں، بلکہ وہ آپ کے خلیفہ کا ہزار بار حساب لگائیں، آپ کو خلافت کی ضرورت ہے جس کی رسول اللہ ﷺ نے بشارت دی ہے؛ نبوت کے نقش قدم پر دوسری خلافت راشدہ جس کے قیام کے لیے حزب التحریر کا قائدانہ کردار ادا کر رہا ہے جس کے اہل جھوٹ نہیں بولتے، تو اس کے ساتھ کام کرنے اور اس کی حمایت کرنے کے لیے آگے بڑھو، تاکہ آپ دنیا کی عزت اور آخرت کی کامیابی حاصل کر سکیں، بصورت دیگر آپ کے بزدل حکمران آپ کو ہلاکت میں ڈال دیں گے، اور آپ کو آپ کے دشمنوں کے حوالے کر دیں گے۔

﴿اے ایمان والو اگر تم الله کی مدد کرو گے تو وہ تمہاری مدد کرے گا اور تمہارے قدم جمائے گا

مرکزی میڈیا آفس

حزب التحریر

Official Statement

المكتب الإعلامي المركزي

المركزي

المكتب الإعلامي المركزي

Media Contact

المكتب الإعلامي المركزي

Phone: 0096171724043

Fax: 009611307594

Email: media@hizb-ut-tahrir.info

المكتب الإعلامي المركزي

Tel: 0096171724043 | media@hizb-ut-tahrir.info

Fax: 009611307594

www.hizb-ut-tahrir.info

Reference: PR-019999e4-6c20-7093-a78d-78d36b8174f6