پریس ریلیز
حزب التحریر/ تنزانیہ
نے غزہ سے دستبردار نہ ہونے کا مطالبہ کرنے کے لیے دھرنے منعقد کیے۔
(مترجم)
گزشتہ روز، 4 ربیع الآخر 1447ھ، 26 ستمبر 2025ء، نماز جمعہ کے بعد، حزب التحریر تنزانیہ نے ملک کی اسلامی افواج، علماء اور عام طور پر امت مسلمہ کو غزہ کو بچانے اور اس سے دستبردار نہ ہونے کی ان کی ذمہ داری کی یاد دہانی کے لیے ایک عوامی مہم کا انعقاد کیا۔ اس مہم میں دارالسلام اور زنجبار میں دعا کا اہتمام بھی شامل تھا، جہاں بجورونی میں مسجد الرحمہ میں دعا کا اہتمام کیا گیا، اور اس کا اہتمام مرکزی کمیٹی برائے مواصلات کے سربراہ شیخ موسیٰ کلیو اور تنزانیہ میں حزب التحریر کے میڈیا نمائندے مسعود مسلم نے کیا۔ اسی طرح زنجبار شہر کی مسجد مبونی میں بھی دعا کا اہتمام کیا گیا۔ نیز تنزانیہ کے مختلف علاقوں میں دھرنے اور خطبہ جمعہ کا اہتمام کیا گیا۔ مہم نے اسلامی ممالک کی افواج کے نام ایک پیغام (اس پریس ریلیز کے آخر میں) غزہ، مسجد اقصیٰ اور تمام فلسطین کو آزاد کرانے اور مجرم یہودی ریاست کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے فوری طور پر فوجی مداخلت کے لیے متحرک ہونے کے لیے بھیجا۔
پیغام میں مسلمان علماء کو اسلامی ممالک کے غدار حکمرانوں کا احتساب کرنے کی یاد دہانی کرائی گئی، جن کی یہودی ریاست کے سامنے سر تسلیم خم کرنے کی حدیں تمام حدوں سے تجاوز کر چکی ہیں۔
نیز مہم کے پیغام نے امت کو غزہ میں نسل کشی کے معاملے پر خاموش رہنے کے جال میں پھنسنے سے خبردار کیا، کیونکہ ان کی آوازیں علماء اور افواج کو اس مسئلے سے اسی کے مطابق نمٹنے پر مجبور کر دیں گی۔
آخر میں، مہم نے مسلمانوں کو خلافت راشدہ کے قیام کے لیے کام کرنے کی یاد دہانی کرائی، جو اسلام، مسلمانوں اور ہمارے تمام مقدسات کی مکمل حفاظت کرے گی۔
مسعود مسلم
میڈیا نمائندہ حزب التحریر
تنزانیہ
غزہ کی تباہی بحیثیت امت مسلمہ ہم سب کی تباہی ہے
7 اکتوبر 2023 کے واقعات کے بعد سے غزہ میں یہودی ریاست کی وحشیانہ نسل کشی پر مبنی حملوں کو شروع ہوئے تقریباً دوسرا سال ہے۔
امریکہ اور کئی مغربی ممالک کے حکم اور فوجی، سیاسی اور سفارتی حمایت کے ساتھ یہودی جنگ نے بے مثال تباہی مچائی ہے۔
اور نسل کشی کے نتیجے میں 65 ہزار سے زائد مسلمان شہید اور لاکھوں زخمی ہوئے، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں (غزہ کی وزارت صحت اور بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق)۔ دیگر ذرائع اب تک دو لاکھ سے زائد افراد کی ہلاکت کی نشاندہی کرتے ہیں!
مزید براں، جنگ نے تقریباً پورے غزہ کو تباہ کر دیا ہے، اور اس کے نتیجے میں انسانی وسائل اور مختلف بنیادی ڈھانچوں کی بہت بڑی تباہی ہوئی ہے۔ مثال کے طور پر، اگست 2025 تک 270 سے زیادہ صحافی مارے گئے (الجزیرہ)، سینکڑوں اساتذہ جن میں یونیورسٹی کے پروفیسر بھی شامل ہیں، مارے گئے، تقریباً 1400 صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکن مارے گئے (ریلیف ویب سائٹ)، سیکٹر میں 79٪ مساجد اور تین گرجا گھر تباہ ہو گئے، 255 سے زیادہ اسلامی اسکالر مارے گئے، اور بہت سے دوسرے زیر حراست ہیں، ...وغیرہ۔ (غزہ میں وزارت اوقاف)۔ غزہ کی پٹی میں 36 ہسپتالوں میں سے صرف چند ہی کام کر رہے ہیں، کیونکہ ان میں سے بہت سے بمباری یا تباہی کا شکار ہیں، ...وغیرہ۔ اس کے علاوہ مغربی کنارے پر جاری حملے ہیں جن کے ساتھ قتل و غارت گری، گھروں کی مسماری، زرعی زمینوں کی تباہی، جبری بے دخلی اور من مانی گرفتاریاں وغیرہ جاری ہیں۔
یہودی ریاست یہ تمام جبر، بربریت اور اجتماعی قتل عام کر رہی ہے، جبکہ امریکہ غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد کے خلاف چھٹی بار ووٹ دے رہا ہے تاکہ نسل کشی کو روکا جا سکے۔ اس کے علاوہ بین الاقوامی فوجداری عدالت کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں، اور یہ سب کچھ یہودی ریاست کے فائدے اور دفاع میں ہے، حالانکہ اقوام متحدہ کی آزاد تحقیقاتی کمیٹی اور یہودی ریاست کے بعض مقامی انسانی حقوق کے اداروں نے واضح طور پر اعلان کیا ہے کہ وہ غزہ میں نسل کشی کا ارتکاب کر رہی ہے۔
اے اسلامی ممالک کی افواج، خاص طور پر فلسطین کے پڑوسی ممالک
کیا آپ نہیں جانتے کہ غزہ کو بچانے کے لیے اللہ تعالیٰ کے سامنے آپ پر ایک عظیم ذمہ داری عائد ہوتی ہے، کیونکہ آپ کے پاس طاقت ہے؟ کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کے پاس جو طاقت ہے وہ آپ کے رب کی طرف سے آپ کی امت کی حفاظت کے لیے امانت ہے، نہ کہ کٹھ پتلی حکمرانوں کے لیے؟ کیا آپ اب بھی یہودی ریاست کی برائیوں اور درندگی پر شک کرتے ہیں؟ غزہ کو آزاد کرانے کے لیے آپ کس چیز کا انتظار کر رہے ہیں؟ کیا آپ اب بھی یہودیوں پر اس سب کے باوجود اعتماد کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس کرتے ہیں، بشمول ان کے وزیر اعظم کا واضح طور پر ہماری سرزمین پر قبضہ کرنے اور "گریٹر اسرائیل پروجیکٹ" کو مکمل کرنے کے اپنے مقصد کا اعلان؟ کیا آپ اب بھی امید کرتے ہیں کہ یہودی ریاست امن اور استحکام لائے گی، جبکہ آپ شام، یمن، لبنان اور حال ہی میں قطر پر اس کے حملوں کا روزانہ مشاہدہ کر رہے ہیں؟ یہ ریاست اپنے باطل بین الاقوامی قوانین یا معاہدوں اور معاہدات کے مطابق کسی بھی ریاست کی خودمختاری کا احترام نہیں کرتی ہے۔ اس کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے اس سنہری موقع کو غنیمت جانیں، اور اللہ تعالیٰ کو اپنی حقیقی بہادری دکھائیں، جس میں ہمیں کوئی شک نہیں، اور آپ ہی ہماری امت کی واحد امید ہیں۔
اے مسلمان علماء کرام:
کون ان ایجنٹ حکمرانوں کا احتساب اور تنقید کرتا ہے جو یہودی ریاست کی حمایت میں ذلت کی تمام حدیں عبور کر چکے ہیں؟ یہ ایجنٹ غزہ کی تباہی کو جاری رکھنے کے لیے یہودی ریاست کو فعال کرنے کے لیے اپنی بندرگاہوں، فضاؤں اور امت مسلمہ کے وسائل کا استعمال کر رہے ہیں، اور عجیب بات یہ ہے کہ وہ حماس سے بیک وقت یہودی قیدیوں کو رہا کرنے اور اپنے ہتھیار حوالے کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں! یہ ایجنٹ خطرناک "دو ریاستی حل" کی پالیسی کی حمایت کر رہے ہیں، جو امت مسلمہ کے لیے ایک خطرناک جال ہے۔ ایک گمراہ کن حل جس کی بعض مغربی ریاستیں، جیسے برطانیہ اور فرانس، فلسطین کے ساتھ "ہمدردی" کے طور پر حمایت کرنے کا ڈھونگ رچا رہی ہیں، لیکن وہ اس کے پیچھے چھپی ہوئی ہیں، کیونکہ وہ شروع سے ہی یہودی ریاست کے ساتھ اس کی درندگی میں ہاتھ میں ہاتھ ڈالے ہوئے ہیں۔
اے امت کے علماء:
اپنی آوازیں بلند کریں، اور اپنے منبروں اور دیگر مقامات کو غلاموں سے بھی بدتر درجے پر پہنچ جانے والے ایجنٹ حکمرانوں پر سخت تنقید کرنے کے لیے استعمال کریں۔ کیا آپ نہیں دیکھتے کہ قطر نے ٹرمپ کو بھاری رقم اور دیگر فراخ دلانہ تحائف دے کر کس طرح امریکہ کی خوشامد کی، اور پھر امریکہ یہودی ریاست کو ہتھیار اور ان کے ملک پر حملہ کرنے کی اجازت دے رہا ہے؟ کیا اس سے بڑھ کر کوئی ذلت اور رسوائی ہے؟ ٹرمپ اور یہودی ریاست ان ایجنٹ حکمرانوں کو بلیوں سے بھی کم تر سمجھتے ہیں۔
اے امت کے علماء:
غزہ کے مسلمانوں کی مدد کرنے میں نہ تو ہچکچاہٹ محسوس کریں اور نہ ہی سستی برتیں، وہ ہماری امت کا حصہ ہیں۔ اس لیے غزہ کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کے لیے افواج اور امت کو متحرک کریں اور غزہ کے مسلمانوں کو نہ بھولیں اگرچہ اپنی مساجد میں دعا کے ذریعے ہی سہی۔
اے معزز امت مسلمہ،
کیا آپ نہیں جانتے کہ ایسے معاملات اور ان جیسے دیگر معاملات میں آپ کی خاموشی خطرناک ہے؟ اگر آپ اپنی آوازوں سے ثابت قدم رہیں گے تو آپ علماء اور افواج کو اپنی امت کے مسائل کو مناسب طریقے سے حل کرنے پر مجبور کر دیں گے۔ اپنی غفلت سے شیطان کے جال میں نہ پھنسیں۔ کیا کفار آپ سے بڑھ جائیں گے جو صرف انسانیت کے جذبے کے تحت غزہ کے لوگوں کے دفاع میں اپنی آوازیں بلند کر رہے ہیں، جبکہ آپ اسلامی عقیدہ اور اسلامی اخوت پر قائم ہیں؟ اسلامی ممالک کے علماء اور افواج کو حرکت میں لانے کے لیے آپ کی آوازیں ضروری ہیں۔
آخر میں، غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے اور دیگر مصائب کا سبب ہماری امت کا خلافت جیسی ریاست سے محروم ہونا ہے جو اس کی حفاظت کرے اور اس کے معاملات کو چلائے، بشمول ہمارے مال، عزت اور جانوں کی حفاظت کرنا۔ ہر مسلمان پر خلافت کا قیام واجب ہے، کیونکہ یہ ہم سب کے لیے ایک حفاظتی ڈھال ہے۔
26 ستمبر 2025ء
04 ربیع الآخر 1447ھ

{gallery}2025_09_27_Tanzania_MR_Pics.{/gallery}