پریس ریلیز
پولیس کے ہاتھوں قتل: ایک ظالمانہ اور جوابدہی سے مبرا سرمایہ دارانہ ذہنیت
(مترجم)
کینیا میں تین پولیس افسران پر ایک 31 سالہ بلاگر کے قتل کا الزام عائد کیا گیا ہے، جو اس ماہ کے شروع میں پولیس کی حراست میں ہلاک ہو گیا تھا۔ البرٹ اوگوانگ کی موت نے کینیا میں غم و غصہ کو جنم دیا ہے، جہاں انصاف کے مطالبے کے لیے مظاہرے کیے گئے۔
حزب التحریر/کینیا درج ذیل نکات پر روشنی ڈالنا چاہے گی:
کینیا جیسے کسی بھی سیکولر لبرل نظام کے تحت، سیکورٹی ادارے ایک نوآبادیاتی نظام کی توسیع ہیں جسے برطانویوں نے آبادی کو کنٹرول کرنے اور مخالفت کو دبانے کے لیے استعمال کیا۔ 1950 کی دہائی کے دوران، جب کینیا کے لوگوں نے خود مختاری کے اپنے حق پر زور دینا شروع کیا، تو پولیس اور دیگر برطانوی سیکورٹی ایجنسیوں نے دسیوں ہزاروں افراد کو گرفتار کیا اور ایک ہزار سے زیادہ کو پھانسی دے دی گئی۔ ایسا لگتا ہے کہ پولیس فورس عام لوگوں کو حکمران انتظامیہ کے لیے ایک ممکنہ خطرہ سمجھتی ہے، ایک ایسا نقطہ نظر جو اصل میں نوآبادیاتی حکومت کو نافذ کرنے کے لیے تیار کیا گیا تھا، نہ کہ ان کی حفاظت کے لیے۔
نظریاتی طور پر سیکولر لبرل نظام انسانی جانوں اور املاک پر مفاد اور فائدے کو مقدس مانتے ہیں، جس سے بدعنوانی، جوابدہی سے مبرا ہونا، اور ریاست پر قبضہ ایک سیاسی اصول بن جاتا ہے۔ اس کو مدنظر رکھتے ہوئے، ریاست کے اداروں کی جانب سے سزا سے مبرا ہو کر قتل کرنا کسی بھی مخالف آواز یا ہمہ گیر بدعنوانی کو بے نقاب کرنے کی کوششوں کو روکنے کا واحد ذریعہ ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ ریاست کے اداروں کی جانب سے کی جانے والی بربریت اور تشدد ایک عالمی رجحان ہے اور یہ صرف کینیا تک محدود نہیں ہے۔
ہم اس بات پر زور دیتے ہیں کہ انسانوں کی زندگی، یا اس کے بجائے تمام زندگیاں، مقدس ہیں اور ریاست کی جانب سے بغیر کسی خوف یا رعایت کے مکمل تحفظ کی مستحق ہیں۔ اسلام میں انسانی جان کا تحفظ انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور اسے اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک مقدس امانت سمجھا جاتا ہے۔ اسلام جان کی حرمت پر زور دیتا ہے، اور اسے ناحق چھیننے سے منع کرتا ہے، اور تمام انسانوں کے لیے اس کی حفاظت اور عزت کا حکم دیتا ہے۔
ہم اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ نبوت کے نقش قدم پر قائم ہونے والی خلافت راشدہ کے زیر سایہ، انشاء اللہ، پولیس فورس امن عامہ کو برقرار رکھنے، قوانین کو نافذ کرنے اور جرائم کی تحقیقات کرنے کی ذمہ دار ہو گی۔ تشدد مکمل طور پر ممنوع ہے، اور کوئی بھی پولیس افسر جو کسی بھی شخص کے خلاف، چاہے وہ مسلمان ہو یا غیر مسلم، جسمانی حملہ یا تشدد کرنے کا مجرم پایا جاتا ہے، اس کا محاسبہ کیا جائے گا۔ اس لیے پولیس فورس قانون اور نظام کو برقرار رکھنے اور اس طرح رعایا کی جان و مال کی حفاظت کرنے کی پابند ہو گی۔
شعبان معلم
میڈیا نمائندہ حزب التحریر
کینیا میں