پریس ریلیز
امریکی اور نیٹو کے فوجی قبضے کا خاتمہ
نرم نوآبادیات کا مقابلہ کرنے اور منہاج النبوہ پر خلافت کی طرف بڑھنے کا ایک موقع!
(مترجم)
چار سال قبل، 31 اگست 2021 کو، امریکہ اور شمالی اوقیانوسی معاہدہ تنظیم (نیٹو) کی افواج کا افغانستان پر دو دہائیوں پر محیط فوجی قبضہ، آدھی رات کو آخری امریکی فوجی کے انخلاء کے ساتھ ختم ہو گیا۔ اس کی بنیادی وجہ چین کی پیش قدمی کو سست کرنے کے لیے امریکہ کی توجہ کا محور بحر ہند و الکاہل کے علاقے کی طرف منتقل ہونا ہے۔ اسلامی دنیا، خاص طور پر افغانستان اور اس کے مجاہد عوام، امریکہ کے لیے پریشانی کا باعث بن گئے ہیں، اور اس نئی حکمت عملی سے اس کی توجہ ہٹانے کا ذریعہ ہیں۔ ہم اس تاریخی کامیابی اور تمام مسلمانوں، خاص طور پر افغانستان کے عوام، دعوت کے علمبرداروں اور مجاہدین کو اس عظیم دن پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے۔
یہ چار سال افغانستان میں اسلام کے مکمل نفاذ اور ایک بنیادی تبدیلی کے آغاز کے لیے ایک تاریخی موقع ہو سکتے تھے۔ جیسا کہ ریاست مدینہ نے اپنے ابتدائی چار سالوں میں قوم کی بنیادیں رکھیں، داخلی اور خارجی پالیسیوں کے واضح اصول وضع کیے، اور عالمی سطح پر اسلام کی موجودگی کو مستحکم کیا، اسی طرح افغانستان میں حکمران نظام بھی ان نازک لمحات سے فائدہ اٹھا سکتا تھا تاکہ اپنی داخلی اور خارجی پالیسیوں کے لیے ایک واضح اور متعین فریم ورک وضع کرے، اسلام کو محض ایک نعرے کے طور پر نہیں بلکہ حکمرانی، معیشت، تعلیم، عدلیہ اور خارجہ امور کے شعبوں میں ایک جامع نظام اور طرز زندگی کے طور پر نافذ کرے۔
لیکن، افسوس کے ساتھ، اس عظیم موقع سے اس طرح فائدہ نہیں اٹھایا گیا جس طرح اٹھانا چاہیے تھا۔ اسلام کو مکمل طور پر نافذ کرنے کے بجائے، اس کے بعض احکامات کو سابقہ جمہوری نظام اور جدید قومی ریاست کے ڈھانچے سے ورثے میں ملنے والے فریم ورک کے اندر، ذاتی ترجیحات کی بنیاد پر منتخب اور بتدریج نافذ کیا گیا۔ نتیجے کے طور پر، اسلامی ریاست کے واضح اور ممتاز نشانات متعین نہیں کیے گئے؛ خارجہ پالیسی دعوت اور جہاد پر مبنی نہیں تھی؛ اور قوم نے افغانستان میں حقیقی اسلامی تبدیلی کے آثار نہیں دیکھے۔ بلکہ اس کے برعکس، توجہ قومی سرحدوں کے اندر داخلی استحکام کے حصول، بین الاقوامی نظام کی جانب سے تسلیم کیے جانے کی کوشش، اور عالمی طاقتوں کے درمیان توازن برقرار رکھنے کی طرف مبذول ہوگئی۔ یہ ایک ایسا نقطہ نظر ہے جو طویل مدت میں نظام کی قانونی حیثیت کو کمزور کرتا ہے۔
فوجی قبضے کے خاتمے کے باوجود، نرم نوآبادیات ابھی تک موجود ہے، جو کہ تسلط کی ایک زیادہ مذموم شکل ہے، جو سیاست، معیشت اور فکر میں سرایت کر جاتی ہے۔ یہ جنگ کے شور یا فوجی حملے کے بغیر، ریاستوں کو اندر سے محکوم بناتی ہے۔ اس قسم کی نوآبادیات آزادی کا بھرم پیدا کرتی ہے، لیکن یہ قوم کے ارادے کو کمزور کرتی ہے، اور اسلام کے مکمل نفاذ میں رکاوٹ بنتی ہے۔ تاریخی تجربات بتاتے ہیں کہ ریاستیں اکثر فوجی طاقت سے زیادہ نرم طاقت سے شکست کھاتی ہیں۔ لہذا، اس چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے سیاسی بیداری اور شعور، غیر سرکاری تنظیموں اور غیر ملکی سفارت خانوں کو نکالنے، اور اسلام کے مکمل نفاذ کے عزم کی ضرورت ہے۔
آخر میں، ہم اپنے مجاہد بھائیوں کو یاد دلاتے ہیں کہ ابھی موقع ہاتھ سے نہیں گیا ہے، بلکہ اسے حکمت کے ساتھ غنیمت جاننا چاہیے، اور اس تاریخی فتح کو خلافت راشدہ علی منہاج النبوة کے قیام کے لیے سنگ بنیاد اور پل میں تبدیل کرنا چاہیے۔ ایک ایسی خلافت جو امت کو متحد کرے، نوآبادیات کو ختم کرے اور اسلام کا پیغام دنیا تک پہنچائے۔ بصورت دیگر، اس عظیم دن کے فوائد کے ضائع ہونے کا حقیقی خدشہ ہے۔ اور جیسا کہ ماضی میں ہوا، افغانستان دوبارہ نوآبادیات اور کمزوری کے گڑھے میں گر سکتا ہے، جیسا کہ اللہ سبحانہ وتعالیٰ نے خبردار کیا ہے: ﴿وَإِن تَتَوَلَّوْا يَسْتَبْدِلْ قَوْماً غَيْرَكُمْ ثُمَّ لَا يَكُونُوا أَمْثَالَكُمْ﴾۔
حزب التحریر ولایہ افغانستان کا میڈیا آفس