پریس ریلیز
ہندو توا ریاست کا مسلمانوں کو بندوق کی نوک پر بنگلہ دیش منتقل کرنا
یہود کے غاصبانہ رویے کی طرح مسلمانوں سے صریحاً دشمنی ہے
مودی کی ہندو توا حکومت ہندوستانی مسلمانوں کے خلاف جبر اور تشدد کی سطح کو بڑھا رہی ہے، جو ان کے گھروں کو مسمار کرنے سے شروع ہو کر انہیں جبراً اور ظالمانہ طور پر ان کے ملک سے نکالنے تک پہنچ گئی ہے۔ اس معاملے میں وہ فلسطین میں یہود کے غاصبانہ رویے پر گامزن ہے۔ ہندوستانی نظام نے حال ہی میں ہندوستانی مسلمانوں کے ساتھ جانوروں جیسا سلوک شروع کر دیا ہے، انہیں "غیر قانونی مہاجر" قرار دے کر، اور سیکڑوں کو بندوق کی نوک پر بنگلہ دیش سے نکال دیا ہے، اور "قومی" یا بین الاقوامی قانونی کارروائیوں کا کوئی احترام نہیں کیا جا رہا۔ رحیمہ خاتون نامی ایک خاتون نے کہا: "انہوں نے ہمارے ساتھ جانوروں جیسا سلوک کیا۔ ہم نے ان سے کہا کہ ہم ہندوستانی ہیں، ہم بنگلہ دیش میں کیوں داخل ہوں؟ لیکن انہوں نے ہماری طرف بندوقیں تان لیں اور ہمیں دھمکی دی: (اگر تم دوسرے راستے پر نہیں چلو گے تو ہم تمہیں گولی مار دیں گے)"۔ انہوں نے مزید کہا: "ہندوستانی جانب سے چار فائرنگ کی آوازیں سننے کے بعد، ہم خوفزدہ ہو گئے، اور ہم پیدل سرحد عبور کر گئے۔
بعض نے یہ دعویٰ کر کے حقیقت پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی کہ یہ معاملہ ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان موجودہ سیاسی کشیدگیوں کا نتیجہ ہے۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ ایک جاری مہم کا حصہ ہے جس کا مقصد ہندوستانی مسلمانوں کو ان کی شہریت سے محروم کرنا، اور ان کی اسلامی شناخت کو مٹانا ہے، بالکل اسی طرح جیسے یہود فلسطین میں کر رہے ہیں۔
اور ہندوستان میں، جہاں 200 ملین سے زیادہ مسلمان رہتے ہیں، ہم نے اسلامی شناخت کو ختم کرنے کے مقصد سے اقدامات کا ایک سلسلہ دیکھا ہے، جو تاریخی بابری مسجد کو مسمار کرنے اور اس کی جگہ مندر بنانے سے شروع ہوا، ہزار سالہ اسلامی حکمرانی کے ورثے کو مٹانے، اورنگزیب کے مزار کو مسمار کرنے، شہریت قانون، آبادی رجسٹریشن قانون، اور آخر میں وقف ترمیمی قانون کی منظوری تک جاری ہے۔ یہ سب ہندو ریاست کی مسلمانوں کو ان کی شناخت سے محروم کرنے، اور انہیں بغیر شہریت کے رعایا میں تبدیل کرنے کی کوشش کو ظاہر کرتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ﴿لَتَجِدَنَّ أَشَدَّ النَّاسِ عَدَاوَةً لِّلَّذِينَ آمَنُوا الْيَهُودَ وَالَّذِينَ أَشْرَكُوا﴾۔
سوال یہ ہے کہ ہندو ریاست اتنی جرات کیسے کر رہی ہے؟ اور جواب یہ ہے:
اولاً: اگرچہ اس خطے میں مسلمان دین اور خون میں متحد ہیں، لیکن کافر برطانوی استعمار نے قومیت (ہندوستانی، بنگالی، پاکستانی...) کی بنیاد پر انہیں تقسیم اور کمزور کیا، اور ان پر ایسے سیکولر ایجنٹ حکمران مسلط کیے جو مسلمانوں کی حفاظت نہیں کرتے، اور ان کی قسمت کی پرواہ نہیں کرتے۔ اسی وجہ سے بنگالی عبوری حکومت کے سیکورٹی مشیر نے کہا: "اگر یہ ثابت ہو جائے کہ وہ بنگلہ دیشی شہری ہیں تو ہم انہیں قبول کر لیں گے"، اور ملک کی سب سے بڑی سیکولر پارٹی کے رہنما نے کہا: "نہ دلی اور نہ راولپنڈی، اور نہ ہی کوئی دوسرا ملک، بنگلہ دیش پہلے"! رہے سیکولر سیاستدان اور دانشور، تو وہ منافق اور مسلمانوں سے نفرت کرنے والے ہیں، کیونکہ وہ بنگلہ دیش میں ہندوؤں کے ظلم کے خلاف شیروں کی طرح دھاڑتے ہیں، اور ہندوستان میں مسلمانوں کے جبر کے سامنے بزدل بلیوں کی طرح خاموش ہو جاتے ہیں۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: «لَيْسَ مِنَّا مَنْ دَعَا إِلَى عَصَبِيَّةٍ، وَلَيْسَ مِنَّا مَنْ قَاتَلَ عَلَى عَصَبِيَّةٍ، وَلَيْسَ مِنَّا مَنْ مَاتَ عَلَى عَصَبِيَّةٍ» (ابو داود)۔
ثانیاً: ہندوستان خطے میں کافر استعماری امریکہ کا ایک آلہ کار ہے، اور بحر ہند اور بحر الکاہل کے علاقے میں "کواڈ" فوجی اتحاد کا رکن ہے۔ جس طرح امریکہ مشرق وسطیٰ میں یہود کو امت مسلمہ کو دبانے کے لیے استعمال کرتا ہے، اسی طرح وہ جنوبی ایشیا میں ہندو ریاست کو اسی مقصد کے لیے استعمال کرتا ہے۔
اے مسلمانو، اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ﴿وَإِنِ اسْتَنصَرُوكُمْ فِي الدِّينِ فَعَلَيْكُمُ النَّصْرُ﴾ اگر کہیں بھی مسلمانوں پر حملہ ہو تو ان کی مدد کرنا تمام مسلمانوں پر فرض ہے۔ آپ نے دیکھا ہے کہ کس طرح قومی اور سیکولر مسلم حکمران فلسطین، کشمیر یا اراکان کے لوگوں کی مدد کے لیے فوجیں نہیں بھیجتے، جبکہ وہ انہیں اقوام متحدہ کے پرچم تلے اور امریکہ کے حکم پر مسلمانوں کو قتل کرنے اور ان کا خون بہانے کے لیے بھیجتے ہیں!
یہ حکمران امت کے محافظ نہیں، بلکہ اس کے ساتھ غدار اور سازش کرنے والے ہیں۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: «إِنَّمَا الْإِمَامُ جُنَّةٌ يُقَاتَلُ مِنْ وَرَائِهِ وَيُتَّقَى بِهِ» (صحیح مسلم)۔ ہر جگہ مسلمانوں پر جو ظلم ہو رہا ہے وہ امت کے حقیقی حکمران؛ خلیفہ کے نہ ہونے کا نتیجہ ہے۔ اس لیے، ان ایجنٹ حکمرانوں پر تکیہ کرنے کی بجائے، ہمارے پاس کوئی راستہ نہیں ہے سوائے اس کے کہ ہم خلافت راشدہ کے قیام کے لیے متحد ہوں۔ ہماری پکار افواج میں موجود امت کے مخلص بیٹوں کے لیے ہونی چاہیے، تاکہ وہ حزب التحریر کو نبوت کے طریقے پر خلافت کے قیام کے لیے نصرت دیں۔ یاد رکھو کہ یہ تمہارا بطور مسلمان فرض ہے۔
﴿وَعَدَ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُم فِي الأَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ وَلَيُمَكِّنَنَّ لَهُمْ دِينَهُمُ الَّذِي ارْتَضَى لَهُمْ وَلَيُبَدِّلَنَّهُمْ مِنْ بَعْدِ خَوْفِهِمْ أَمْناً يَعْبُدُونَنِي لاَ يُشْرِكُونَ بِي شَيْئاً وَمَنْ كَفَرَ بَعْدَ ذَلِكَ فَأُوْلَئِكَ هُمْ الْفَاسِقُونَ﴾
حزب التحریر کا میڈیا آفس
بنگلہ دیش میں