Organization Logo

الباكستان مكتب

ولاية باكستان

Twitter: http://twitter.com/HTmediaPAK

Tel:

HTmediaPAK@gmail.com

http://www.hizb-pakistan.com/

(یوم آزادی) اٹھترواں: پاکستان نبوت کے طرز پر خلافت راشدہ کے قیام سے اپنی آزادی حاصل کرے گا
Press Release

(یوم آزادی) اٹھترواں: پاکستان نبوت کے طرز پر خلافت راشدہ کے قیام سے اپنی آزادی حاصل کرے گا

August 13, 2025
Location

پریس ریلیز

(یوم آزادی) اٹھترواں

پاکستان نبوت کے طرز پر خلافت راشدہ کے قیام سے اپنی آزادی حاصل کرے گا

(مترجم)

موجودہ بین الاقوامی نظام کے تحت، نام نہاد آزادی محض ایک منظم ڈرامہ ہے، حقیقی آزادی صرف اس وقت حاصل ہوتی ہے جب ریاست اپنے اندرونی معاملات اور بیرونی تعلقات کو اپنے اصول کے مطابق منظم کرے۔ کوئی بھی قوم جو لا إله إلا الله محمد رسول الله پر سچے دل سے یقین رکھتی ہے اس وقت تک آزاد نہیں ہو سکتی جب تک کہ وہ اپنی سرزمین پر حکمرانی، معیشت، معاشرت، تعلیم اور عدلیہ کے اسلامی نظام کو دعوت اور جہاد پر مبنی خارجہ پالیسی کے ساتھ نافذ نہیں کرتی۔ یہی آزادی کا حقیقی مفہوم ہے۔ اس لیے پاکستان ابھی تک آزاد نہیں ہوا!

پاکستان کی اہم پالیسیوں پر ایک سرسری نظر بھی اس بات کو ثابت کرنے کے لیے کافی ہے۔ کیا پاکستان کی پالیسی برائے القدس اور غزہ امریکی سنٹرل کمانڈ، پینٹاگون اور امریکی محکمہ خارجہ میں تیار نہیں کی جاتی؟ کیا کشمیر کے حوالے سے اس کی پالیسی ٹرمپ کی توجہ حاصل کرنے کے لیے التجا پر مبنی نہیں ہے، حالانکہ ہم صرف چند ماہ قبل براہ راست اسے آزاد کرانے کی صلاحیت کا عملی مظاہرہ کر چکے ہیں؟ کیا افغانستان کے حوالے سے پاکستان کی پالیسی ہماری وزارت خارجہ نے تیار کی ہے یا امریکی محکمہ خارجہ کے ایجنٹوں اور امریکی سنٹرل کمانڈ کے فوجی رہنماؤں نے؟ کیا وزرائے اعظم بلا جھجھک یہ اعلان نہیں کرتے کہ وہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے اجازت طلب کریں گے؟ کیا پاکستان کی عدالتیں اب بھی انگریزی کامن لا کی بنیاد پر فیصلے صادر نہیں کرتیں؟ کیا پاکستانی فوج کے سربراہ نے حال ہی میں جنرل کوریلا کی ریٹائرمنٹ کی تقریب میں شرکت کے لیے امریکہ کا سفر نہیں کیا، جو (اس کے براہ راست کمانڈر) ہیں؟ یہ کیسی آزادی ہے کہ ہم کشمیر یا غزہ کے لیے جنگ نہیں لڑ سکتے، لیکن ہم امریکہ کی جنگوں میں لڑنے کے لیے تیار ہیں؟

پاکستان دنیا کی سات اعلانیہ جوہری طاقتوں میں سے ایک ہے۔ ان میں سے پانچ طاقتیں دنیا کے مختلف حصوں کو کنٹرول کرتی ہیں اور اپنے مفادات کے مطابق اس کے معاملات کو تشکیل دیتی ہیں۔ فرانس اور برطانیہ یورپی سیاست کو کنٹرول کرتے ہیں۔ امریکہ پوری دنیا میں اپنی مرضی مسلط کرتا ہے۔ روس مشرقی یورپ میں جڑا ہوا ہے۔ اور چین بتدریج اپنے اثر و رسوخ کو بڑھا رہا ہے۔ رہی بات ہندو ریاست کی تو وہ اس خطے کا پولیس مین بننے کے لیے کوشاں ہے۔ اس مساوات میں پاکستان کہاں کھڑا ہے؟ امریکہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ کر کے اسے منسوخ کر سکتا ہے اور جب چاہے اسے دوبارہ بحال کر سکتا ہے، لیکن ہم ایران کے ساتھ تیل کی خریداری کا معاہدہ بھی نہیں کر سکتے! کیوں؟ یہ کیسی آزادی ہے؟

اے پاک فوج کے افسران اور سپاہیو: پاکستان کی حقیقی آزادی اور اس کی رہائی میں رکاوٹ نہ تو وسائل کی کمی ہے اور نہ ہی ہمارے سپاہیوں یا عوام میں جوش، ہمت اور کفایت کی کمی ہے۔ ہمارا اصل بحران ایک ایسی قیادت ہے جس میں بصیرت کا فقدان ہے، ایک ایسی قیادت جسے ہٹایا جانا چاہیے اور اس کی جگہ اصولی قیادت لائی جانی چاہیے جسے بیعت النصرہ دی جائے، تاکہ وہ پاکستان میں خلافت راشدہ قائم کر سکے۔ یہی حقیقی آزادی کی صحیح تعریف ہے اور اسے حاصل کرنے اور پاکستان کو اس مقصد تک پہنچانے کی عظیم ذمہ داری آپ پر عائد ہوتی ہے۔ حزب التحریر آپ کے سامنے ایک اصولی نقطہ نظر کے ساتھ کھڑی ہے اور آپ کو ایک مکمل پروگرام اور منصوبہ پیش کرتی ہے۔ آئیے، اٹھترویں (یوم آزادی) پر آزادی کا حقیقی لباس پہنیں، اور اس نوآبادیاتی بین الاقوامی نظام کو مسترد کریں، اور لا إله إلا الله محمد رسول الله کے پرچم تلے ایک نیا عالمی نظام بنائیں۔

﴿وَأَنَّ هَٰذَا صِرَاطِي مُسْتَقِيمًا فَاتَّبِعُوهُ ۖ وَلَا تَتَّبِعُوا السُّبُلَ فَتَفَرَّقَ بِكُمْ عَنْ سَبِيلِهِ ۚ ذَٰلِكُمْ وَصَّاكُمْ بِهِ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ

دفترِ إعلامی حزب التحریر

ولایہ پاکستان

Official Statement

الباكستان مكتب

ولاية باكستان

الباكستان مكتب

Media Contact

الباكستان مكتب

Phone:

Email: HTmediaPAK@gmail.com

الباكستان مكتب

Twitter: http://twitter.com/HTmediaPAK

Tel: | HTmediaPAK@gmail.com

http://www.hizb-pakistan.com/

Reference: PR-01989e6e-3740-7994-aec0-fec421fa0a9e