وکالہ نیوز: حزب التحریر: ملیشیاؤں اور متوازی فوجوں کی افزائش کو صرف نبوت کے نقش قدم پر خلافت راشدہ ہی روک سکتی ہے
تمنتاي کانفرنس نے مشرقی سوڈان کی تحریکوں کے لیے مشترکہ افواج کے نام سے ایک فوجی اتحاد کا اعلان کیا ہے، جس میں محمد طاہر کی قیادت میں بجا کانفرنس کی متحد قیادت کی افواج، القائد الامین داؤد کی قیادت میں مشرقی الاورطة کی افواج، عوامی مزاحمت، اور ناظر ترک کی قیادت میں المستنفرین شامل ہیں۔ یہ اعلان ایک ایسی جنگ کے سائے میں کیا گیا ہے جو ریاست کی فوج کے متوازی فوج کے وجود کی وجہ سے نہ ہوتی؛ ریپڈ سپورٹ فورسز، یہ جنگ جس نے ہر چیز کو تباہ کر دیا،