Organization Logo

السودان - مكتب - ناطق

ولاية السودان

الخرطوم شرق- عمارة الوقف الطابق الأرضي -شارع 21 اكتوبر- غرب شارع المك نمر

Tel: 0912240143- 0912377707

spokman_sd@dbzmail.com

www.hizb-ut-tahrir.info

القضارف شہر میں سیکورٹی حکام کی جانب سے حزب التحریر کے نوجوانوں کی یہود کے کیان کی حمایت میں گرفتاری!
Press Release

القضارف شہر میں سیکورٹی حکام کی جانب سے حزب التحریر کے نوجوانوں کی یہود کے کیان کی حمایت میں گرفتاری!

June 20, 2025
Location

صحافتی بیان

القضارف شہر میں سیکورٹی حکام کی جانب سے حزب التحریر کے نوجوانوں کی یہود کے کیان کی حمایت میں گرفتاری!

القضارف شہر میں حزب التحریر کے نوجوانوں کی جانب سے القضارف بازار میں، دانتوں کے ہسپتال کے قریب، کل جمعرات 23 ذوالحجہ 1446ھ بمطابق 19 جون 2025ء کو ایک عوامی خطاب کیا گیا۔ اس خطاب میں حزب التحریر کے رکن استاد عوض مہاجر نے یہود کے کیان کے ساتھ جنگ کی حقیقت، اس کیان پر مسلمانوں کی خوشی، اور ارض مقدس، مسریٰ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر قابض اس کیان پر فتح کے لیے لوگوں کی تڑپ کا ذکر کیا۔ انہوں نے نبوت کے منہاج پر خلافت راشدہ کے قیام کی وجوبیت پر زور دیا، جو فلسطین اور دیگر مقبوضہ مسلم ممالک کو آزاد کرائے گی۔ حاضرین نے خطاب کے ساتھ مثبت ردعمل کا اظہار کیا، اور حاضرین کی جانب سے نمایاں مداخلتیں کی گئیں...

خطاب کے اختتام پر، اور لوگوں کے منتشر ہونے سے پہلے ہی، سیکورٹی اداروں سے تعلق رکھنے والی تین گاڑیاں آئیں، اور انہوں نے حزب التحریر کے تین نوجوانوں، الماحی عابدین، میسرہ یحییٰ، اور محمد یحییٰ کے علاوہ حاضرین میں سے ایک چوتھے شخص کو گرفتار کر لیا، اور ان کو مارا پیٹا، اور ان کی آنکھوں پر پٹیاں باندھ دیں۔ پھر ان کو ایک نامعلوم مقام پر لے گئے، اور ان کے ساتھ وہ ساؤنڈ سسٹم بھی لے گئے جو خطاب میں استعمال ہوا تھا، اس عجیب و غریب حرکت پر حاضرین حیران رہ گئے۔ اس بیان کے لکھنے تک گرفتار شدگان کو رہا نہیں کیا گیا!!

اس وحشیانہ رویے کے پیش نظر، ہم حزب التحریر/ولایہ سوڈان درج ذیل باتوں کی تاکید کرتے ہیں:

اولاً: ہم حکومت کو گرفتار کیے گئے بھائیوں کی سلامتی کا ذمہ دار ٹھہراتے ہیں، اور ہم ان کو اور ان کے کارندوں کو ایسے افعال کے انجام سے خبردار کرتے ہیں جو اسلام اور مسلمانوں سے مشابہت نہیں رکھتے، اور یہ بندر اور خنزیر کے بھائی یہود اور ان کے حامی کافر نوآبادیاتیوں، اور مسلم ممالک میں ضرار کی ریاستوں کے حکمرانوں کے ساتھ کھڑے ہونے کے زمرے میں آتا ہے، جو ہر چیخ کو اپنے خلاف سمجھتے ہیں، اللہ ان کو ہلاک کرے، وہ کدھر بہکے جا رہے ہیں!

ثانیاً: یہ عجیب و غریب اور مشکوک رویہ، ان لوگوں کی جانب سے جن کو فلسطین میں اپنے بھائیوں کی مدد کرنی چاہیے تھی، اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ یہ نظام، بشمول سوڈان میں نظام حکومت، امت کے دشمن ہیں، اور ان کا مشن یہود کے مسخ شدہ کیان کی حفاظت کرنا، اور ہمارے ملک میں کافر نوآبادیاتیوں کی سازشوں کو نافذ کرنا ہے۔ سوڈان میں جاری احمقانہ جنگ امریکہ کے منصوبوں کو نافذ کرنے کے نتائج میں سے ایک ہے؛ جو یہود کے کیان کی سرپرست اور اسلام اور مسلمانوں کی دشمن ہے۔

ثالثاً: وہ خلافت جو یہود کو، اور کافر مغرب کے نوآبادیاتی حکمرانوں کو، اور ان کے ساتھ مسلم ممالک میں ضرار کی چھوٹی ریاستوں کے حکمرانوں کو خوفزدہ کرتی ہے، ہم کہتے ہیں کہ یہ خلافت لازماً آنے والی ہے، اور یہ اس کا وقت ہے، اور یہ اللہ تعالیٰ کی مرضی اور مدد سے اس کا زمانہ ہے، اور اس وقت ان تمام لوگوں سے بدلہ لیا جائے گا جنہوں نے اس امت کے حق میں جرم کیا ہے۔

اختتامیہ، ہم سوڈان میں حکمران نظام، اور اس کے سیکورٹی اداروں سے جو اس قبیح حرکت کے مرتکب ہوئے، کہتے ہیں کہ حق کی دعوت کے علمبرداروں کو فوری طور پر رہا کرو، اور اللہ سے ڈرو اور جان لو کہ اللہ مفسدوں کے عمل کو درست نہیں کرتا، پس اسلام اور اس کی دعوت کے علمبرداروں کے خلاف جنگ میں آلہ کار نہ بنو، ورنہ تم پر دنیا میں ذلت اور آخرت میں سخت عذاب نازل ہوگا۔

﴿الَّذِينَ يَسْتَحِبُّونَ الْحَيَاةَ الدُّنْيَا عَلَى الآخِرَةِ وَيَصُدُّونَ عَن سَبِيلِ اللهِ وَيَبْغُونَهَا عِوَجاً أُوْلَئِكَ فِي ضَلاَلٍ بَعِيدٍ

ابراہیم عثمان (ابو خلیل)

حزب التحریر کے سرکاری ترجمان

فی ولایہ سوڈان

Official Statement

السودان - مكتب - ناطق

ولاية السودان

السودان - مكتب - ناطق

Media Contact

السودان - مكتب - ناطق

Phone: 0912240143- 0912377707

Email: spokman_sd@dbzmail.com

السودان - مكتب - ناطق

الخرطوم شرق- عمارة الوقف الطابق الأرضي -شارع 21 اكتوبر- غرب شارع المك نمر

Tel: 0912240143- 0912377707 | spokman_sd@dbzmail.com

www.hizb-ut-tahrir.info

Reference: PR-01978899-a4a0-7abb-b8e0-bd3c0e576d94