Organization Logo

أوزبيكستان

أوزبيكستان

Tel:

ازبکستان میں حزب التحریر کے میڈیا آفس کی جانب سے عبد العزیز عبد الجلیلوف کی گرفتاری کے حوالے سے ایک اپیل
Press Release

ازبکستان میں حزب التحریر کے میڈیا آفس کی جانب سے عبد العزیز عبد الجلیلوف کی گرفتاری کے حوالے سے ایک اپیل

November 03, 2025
Location

پریس ریلیز

ازبکستان میں حزب التحریر کے میڈیا آفس کی جانب سے اپیل

عبد العزیز عبد الجلیلوف کی گرفتاری کے حوالے سے

بتاریخ 30/10/2025 کو حزب التحریر کے رکن عبدالعزیز عبدالجلیلوف جو کہ ازبکستان سے ہیں، کو سٹاک ہوم میں امیگریشن آفس میں گرفتار کیا گیا۔

ہمیں موصولہ اطلاعات کے مطابق شعبہ امیگریشن نے بھائی عبدالعزیز کو ازبکستان واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سلسلے میں ہم سویڈن کے شعبہ امیگریشن کی توجہ مندرجہ ذیل امور کی جانب مبذول کرانا چاہتے ہیں:

اول: حزب التحریر ایک اسلامی سیاسی جماعت ہے جس کی سرگرمیاں مکمل طور پر فکری اور سیاسی کام پر مشتمل ہیں اور یہ کسی بھی قسم کے تشدد سے گریز کرتی ہے۔

دوم: ازبکستان میں حزب التحریر کی سرگرمیوں پر پابندی اور اس کے ممبران کا تعاقب مکمل طور پر ایک سیاسی نوعیت کا معاملہ ہے جیسا کہ بہت سے ماہرین اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے اعلان کیا ہے۔

سوم: ازبکستان میں کئی سالوں سے ہمارے ہزاروں نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا اور سینکڑوں کو تشدد کے ذریعے شہید کر دیا گیا۔ ان میں سے بہت سے اب بھی جیلوں میں ہیں۔ اس سال ہمارے نوجوانوں کے کئی مقدمات چلائے گئے جن میں انہیں دوبارہ طویل سالوں کی قید کی سزا سنائی گئی۔

چہارم: بھائی عبدالعزیز کو ازبکستان واپس بھیجنے کا مطلب ہے کہ اسے کم از کم قید اور تشدد کا سامنا کرنا پڑے گا!

لہذا ہم آپ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ عبدالعزیز کی ملک بدری کو منسوخ کیا جائے اور اسے فوری طور پر رہا کیا جائے۔

حزب التحریر کا میڈیا آفس

ازبکستان

Official Statement

أوزبيكستان

أوزبيكستان

أوزبيكستان

Media Contact

أوزبيكستان

Phone:

Email:

أوزبيكستان

Tel: |

Reference: PR-019a4976-f4a0-7127-8e3e-aa7f24016d17