خبری بیان
حزب التحریر/ ولایۃ السودان کا وفد
پورٹ سوڈان شہر میں ادارہ الخلاوی و المساجد کے مدیر سے ملاقات
حزب التحریر/ ولایۃ السودان کے وفد نے، جس کی قیادت استاذ ناصر رضا، حزب التحریر فی ولایۃ السودان کی مرکزی رابطہ کمیٹی کے سربراہ کر رہے تھے، اور ان کے ہمراہ استاذ عبد اللہ اسماعیل رکن رابطہ کمیٹی تھے، الشیخ اونور محمد احمد، مدیر ادارہ الخلاوی و المساجد بمدینہ پورٹ سوڈان کے دفتر میں ان سے ملاقات کی، اور یہ ملاقات حزب کی جانب سے سوڈان کو دارفور کو الگ کر کے تقسیم کرنے کے منصوبے کو ناکام بنانے کے لیے چلائی جانے والی مہم کے سلسلے میں تھی۔
استاذ ناصر نے سوڈان میں کفار مغرب بالخصوص امریکہ کے ہاتھوں ہونے والے واقعات پر گفتگو کی، جس نے جنوبی سوڈان کو الگ کیا، اور اب دارفور کو الگ کرنے کی کوشش کر رہا ہے، پھر اگلا مرحلہ مشرقی سوڈان ہے۔ یہ معاملہ انتہائی اہم اور فیصلہ کن ہے، اس میں کسی قسم کی کوئی نرمی نہیں برتی جا سکتی، اور اس بات کی ضرورت ہے کہ ائمہ مساجد، سیاست دان، مفکرین، فوج کے قائدین اور عام لوگ اس منصوبے کو ناکام بنانے کے لیے سنجیدگی سے کام کریں۔ ناصر نے کئی شواہد سے ان باتوں کی تصدیق کی۔
شیخ اونور نے ناصر کی بات کی تائید کی اور کہا کہ ہمارا کیا کردار ہے؟ تو استاذ ناصر نے انہیں بتایا کہ ائمہ اور مبلغین سے کیا مطلوب ہے، تو شیخ نے اس منصوبے کو مکمل طور پر ناکام بنانے کے لیے حزب کا پروگرام بھیجنے کی درخواست کی۔
اس ملاقات میں نائب مدیر دفتر، اور شیخ لباب، رکن ہیئۃ علماء الولایۃ، اور الشیخ الطیب الشمبلی، مدیر شؤون الحفظۃ بولایۃ البحر الاحمر نے شرکت کی۔
ابراہیم عثمان (ابو خلیل)
حزب التحریر کے سرکاری ترجمان
فی ولایۃ السودان