Organization Logo

السودان - مكتب - ناطق

ولاية السودان

الخرطوم شرق- عمارة الوقف الطابق الأرضي -شارع 21 اكتوبر- غرب شارع المك نمر

Tel: 0912240143- 0912377707

spokman_sd@dbzmail.com

www.hizb-ut-tahrir.info

حزب التحریر/ ولایۃ السودان کا وفد ولایۃ النیل الابیض میں ھیئۃ العلماء کے سربراہ سے ملا
Press Release

حزب التحریر/ ولایۃ السودان کا وفد ولایۃ النیل الابیض میں ھیئۃ العلماء کے سربراہ سے ملا

September 09, 2025
Location

خبری اعلامیہ

حزب التحریر/ ولایۃ السودان کا وفد

ولایۃ النیل الابیض میں ھیئۃ العلماء کے سربراہ سے ملا

کل بروز پیر 2025/9/8 کو النیل الابیض کے دارالحکومت ربک شہر میں حزب التحریر/ ولایۃ السودان کا ایک وفد شیخ علامہ عبداللہ النور توتو، امام اور خطیب مسجد عسلاية الکبیر اور رئیس ھیئۃ علماء السودان فرعیۃ النیل الابیض سے ان کے گھر واقع حی عسلاية میں ملا۔ وفد کی قیادت ڈاکٹر احمد محمد، رکن حزب التحریر کر رہے تھے، جن کے ہمراہ اساتذہ، فیصل مدنی، عبد المجید عثمان ابو ہاجر اور الزین عبد الرحمن؛ اراکین حزب التحریر تھے، یہ ملاقات حزب التحریر کی دارفر کو علیحدگی سے بچانے کی مہم کے سلسلے میں تھی۔

وفد کے امیر ڈاکٹر احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ دورہ اس مہم کے سلسلے میں کیا جا رہا ہے جو حزب نے دارفر کو علیحدگی سے بچانے کے لیے شروع کی ہے، انہوں نے خون کی سرحدوں کے منصوبے کے ذریعے دارفر کو تقسیم کرنے کے امریکی منصوبے کو واضح کیا کہ کس طرح یہ منصوبہ جنوبی سوڈان کی طرح دارفر کو بھی علیحدہ کرنے کی راہ پر گامزن ہے۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ مومن کو ایک ہی سوراخ سے دو بار نہیں ڈسا جاتا، اس لیے ہم دارفر کو جنوبی سوڈان کی طرح حق خود ارادیت کے ذریعے علیحدہ نہیں ہونے دیں گے۔ وفد کے امیر نے امت کے اتحاد کی اہمیت پر زور دیا کہ یہ ایک اہم مسئلہ ہے، اور یہ کہ امت کافروں کے منصوبوں کو خلافت کے قیام کے ذریعے ہی روک سکتی ہے جو اسے متحد کرے۔

شیخ نے حزب کا شکریہ ادا کرنے کے بعد واضح کیا اور کہا: اس معاملے میں جو امت مسلمہ اور اس کے اتحاد سے متعلق ہے، یہ چند گھنٹے کافی نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا: مغرب امت کے خلاف سازشیں کر رہا ہے اور رات دن جال بن رہا ہے۔ انہوں نے واضح طور پر کہا: مجھ سے خاص طور پر کیا مطلوب ہے؟ تو ہم نے ان سے کہا: لوگوں کو دارفر کو علیحدہ کرنے کے منصوبے کو ناکام بنانے کے لیے بیدار کرنے کے لیے کام کریں، اور لوگوں کو یہ جاننا چاہیے کہ امت کے اتحاد کے ذریعے خلافت راشدہ کے قیام کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے۔

شیخ نے اپنی گفتگو کا اختتام حزب کے نوجوانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کیا، اور کہا: یہ پہلا موقع ہے کہ وہ حزب التحریر کے نوجوانوں سے ملاقات کر رہے ہیں، اگرچہ انہوں نے اس کے بارے میں پڑھا ہے، اور 2012 میں کتابوں کی نمائش میں ان سے ملاقات ریکارڈ کی ہے۔ انہوں نے عہد کیا کہ ان کی باقی زندگی ان شاء اللہ امت کے اتحاد کے منصوبے کی خدمت میں ہوگی، اور کہا: "عہد تو اللہ سے ہے۔"

ابراہیم عثمان (ابو خلیل)

سرکاری ترجمان حزب التحریر

فی ولایۃ السودان

Official Statement

السودان - مكتب - ناطق

ولاية السودان

السودان - مكتب - ناطق

Media Contact

السودان - مكتب - ناطق

Phone: 0912240143- 0912377707

Email: spokman_sd@dbzmail.com

السودان - مكتب - ناطق

الخرطوم شرق- عمارة الوقف الطابق الأرضي -شارع 21 اكتوبر- غرب شارع المك نمر

Tel: 0912240143- 0912377707 | spokman_sd@dbzmail.com

www.hizb-ut-tahrir.info

Reference: PR-01992e81-93e0-7c98-b17e-03334b00ee71