جریدۃ الرایہ: مصر، سوڈان اور لیبیا کے درمیان سرحدی مثلث میں اس وقت دلچسپی کی کیا وجہ ہے؟!
مصری دارالحکومت قاہرہ نے بدھ کی شام 2025/7/16 کو مصر، لیبیا اور سوڈان کے عہدیداروں کے درمیان ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی میزبانی کی، تاکہ علاقے میں سلامتی کے چیلنجوں اور پیش رفت کے بارے میں خیالات کا تبادلہ کیا جا سکے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ان مذاکرات کا کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا، لیکن ایک باخبر مصری ذریعے نے "الشرق الاوسط" کو بتایا کہ اجلاس کا بنیادی مقصد تینوں ممالک کے درمیان سرحدی مثلث کے علاقے میں سلامتی کو کنٹرول کرنے اور وہاں حالات کو مستحکم رکھنے کے لیے ایک مشترکہ میکانزم پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔