جریدۃ الرایہ: قرغیزستان میں چین کا اثر و رسوخ بڑھتا جا رہا ہے
قرغیزستان روز بروز چین کی توسیع پسندانہ پالیسی کے سامنے زیادہ جھکتا جا رہا ہے، اور اس بات کی گواہی دونوں ممالک کے درمیان متعدد معاہدے اور بڑے منصوبے دے رہے ہیں۔ 21 اکتوبر 2025 کو قرغیز صدارت کے تحت قومی سرمایہ کاری ایجنسی نے ایسیک-کول میں آسمان شہر کی تعمیر کے لیے ایک چینی کمپنی کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے کا اعلان کیا، اور اقتصادیات کی وزارت کے اعداد و شمار کے مطابق اس منصوبے کی لاگت کا تخمینہ تقریباً 20 بلین ڈالر لگایا گیا ہے۔ صدر جباروف نے اس سے قبل اس منصوبے کے نفاذ کو اس میں ترامیم اور ماحولیاتی تقاضوں سے مشروط کیا تھا۔