تازہ ترین پوسٹس

نمایاں مضمون

null

null

مزید پڑھیں
سلسلہ "الخلافة والإمامة في الفكر الإسلامي"  - مصنف اور مفکر ثائر سلامہ – ابو مالک  - قسط 3

سلسلہ "الخلافة والإمامة في الفكر الإسلامي" - مصنف اور مفکر ثائر سلامہ – ابو مالک - قسط 3

اور خلافت اس سے بڑھ کر شریعت کے بڑے مقاصد یعنی عدل کا قیام، مظلوموں کو انصاف دلانا اور اللہ کے احکام کا نفاذ کرنا ہے۔ جزیری رحمہ اللہ کہتے ہیں: "(ائمہ رحمہم اللہ تعالیٰ اس بات پر متفق ہیں کہ امامت فرض ہے اور مسلمانوں کے لیے ایک ایسے امام کا ہونا ضروری ہے جو دین کے شعائر قائم کرے اور ظالموں سے مظلوموں کو انصاف دلائے اور یہ جائز نہیں ہے کہ دنیا میں ایک ہی وقت میں مسلمانوں پر دو امام ہوں، نہ متفق اور نہ ہی الگ الگ)"۔ جرجانی نے کہا: (امام کا تقرر مسلمانوں کے اہم ترین مفادات اور دین کے عظیم مقاصد میں سے ہے)، علامہ ابن تیمیہ رحمہ اللہ تعالیٰ نے کہا: "یہ جاننا ضروری ہے کہ لوگوں کے معاملات کی ولایت دین کے عظیم ترین واجبات میں سے ہے بلکہ دین اور دنیا کا قیام اس کے بغیر ممکن نہیں ہے"۔ ڈاکٹر ضیاء الدین الرئیس نے کہا: "خلافت ایک اہم دینی منصب ہے اور تمام مسلمانوں کے لیے اہم ہے، اور اسلامی شریعت نے اس بات پر زور دیا ہے کہ خلافت کا قیام دین کے بنیادی فرائض میں سے ایک فرض ہے بلکہ یہ سب سے بڑا فرض ہے کیونکہ اس پر تمام فرائض کا نفاذ موقوف ہے۔" ختم شد۔

245 / 10603