جریدة الرایة: شام میں سیکولر نظام اور اس کے اداروں کی دوبارہ تشکیل
عبوری دور کے شامی صدر احمد الشرع نے مجلس الشعب کے انتخابات کے لیے اعلیٰ کمیٹی کی تشکیل کے حوالے سے 2025 کا فرمان نمبر 66 جاری کیا، جس میں چار مضامین شامل تھے، جن میں سے ایک مجلس الشعب کے انتخابات کے لیے اعلیٰ کمیٹی کے نام سے دس اراکین اور ایک چیئرمین پر مشتمل کمیٹی کی تشکیل ہے۔ یہ کمیٹی ذیلی انتخابی اداروں کی تشکیل کی نگرانی کرتی ہے جو دو تہائی اراکین کا انتخاب کرتے ہیں، اور صدر بقیہ ایک تہائی اراکین کو مقرر کرتا ہے۔ اراکین کی تعداد 150 ہے جو تمام گورنریوں میں تقسیم ہیں۔