جریدہ الرایہ: یورپی اپنے منہ سے ہمیں خوش کرتے ہیں اور ان کے دل اور ہاتھ یہودیوں کی حمایت کے سوا کچھ نہیں چاہتے
اس میں کوئی شک نہیں کہ بین الاقوامی سطح پر عالمی رائے عامہ کے حوالے سے غزہ کی پٹی پر یہودیوں کی جنگ سے متعلق بڑی تبدیلیاں آئی ہیں، جنگ کے طویل مہینوں نے جو اب تک 20 ماہ سے زائد ہو چکے ہیں، اس میں جو وحشت اور بے مثال جرم ظاہر ہوا ہے جو قابض نے بچوں، خواتین، بوڑھوں، عمارتوں، ہسپتالوں، پناہ گاہوں، اسکولوں اور انسانی زندگی کے تمام پہلوؤں کے خلاف بدترین طریقوں سے کیا ہے، اس حد تک کہ ہر پوشیدہ چیز کو بے نقاب کر دیا اور یہودیوں کے اس بیانیے کو اڑا دیا جس کو وہ اور مغرب کے رہنما اپنی قوموں کے سامنے فروغ دیتے رہے ہیں۔