جریدۃ الرایہ: یہود کے ساتھ سیکورٹی معاہدہ تباہی کی گہرائی کی طرف خطرناک پھسلن!
شام کے عبوری مرحلے کے سربراہ احمد الشرع نے مشکوک بیانات دیتے ہوئے اعلان کیا کہ یہود کی ناجائز ریاست کے ساتھ جاری مذاکرات آنے والے دنوں میں ایک سیکورٹی معاہدے کا باعث بن سکتے ہیں۔ انہوں نے اس طرح کے معاہدے کو "ضرورت" قرار دیا، بشرطیکہ یہ شامی سرزمین کی وحدت کا احترام کرے اور اقوام متحدہ کی نگرانی میں ہو۔ انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ دونوں فریق گذشتہ جولائی میں اس معاہدے کی بنیاد تک پہنچنے سے محض چند دن دور تھے، لیکن سویدا گورنری میں ہونے والی پیش رفت نے اس عمل کو روک دیا۔