مع الحديث الشريف - اللہ پر بغیر علم کے کہنے کا گناہ
زہری نے عمرو بن شعیب سے، انہوں نے اپنے والد سے، انہوں نے اپنے دادا سے روایت کی، انہوں نے کہا: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ لوگوں کو جھگڑتے ہوئے سنا تو فرمایا: "تم سے پہلے کے لوگ اسی وجہ سے ہلاک ہوئے کہ انہوں نے کتاب اللہ کے بعض حصے کو بعض سے ٹکرایا، حالانکہ کتاب اللہ اس لیے نازل ہوئی ہے کہ اس کا بعض حصہ بعض کی تصدیق کرے، لہذا تم اس کے بعض حصے کو بعض سے مت جھٹلاؤ، پس جس قدر تم جانتے ہو، وہ کہو اور جس قدر نہیں جانتے ہو، اسے جاننے والے کی طرف موقوف کر دو۔" اسے احمد نے اپنی مسند میں روایت کیا ہے۔