دین کا لبادہ منافقت کو نہیں چھپا سکتا بلکہ اسے مزید بدصورت بناتا ہے۔
خبر:
کیان یہود کے صدر اسحاق ہرتزوگ نے یورپی ممالک سے آئے ہوئے "مسلم ائمہ" کے ایک وفد کا القدس میں اپنی رہائش گاہ پر استقبال کیا، اور فرانس میں ائمہ کانفرنس کے صدر حسن شلغومی نے کہا "آپ بھائی چارے کی دنیا، انسانیت کی دنیا، محبت کی دنیا، جمہوریت کی دنیا، آزادی کی دنیا کی نمائندگی کرتے ہیں، ہم یہاں محبت کا پیغام پہنچانے کے لیے ہیں، ہم اللہ سے دعا کرتے ہیں کہ قیدی واپس آجائیں"، اور انہوں نے مزید کہا "7 اکتوبر کے بعد شروع ہونے والی جنگ دو دنیاؤں کے درمیان جنگ ہے۔ (المشہد ویب سائٹ، 7/7/2025)
تبصرہ:
دین کی پگڑی پہنے ہوئے ان شریروں کا یہ منظر، جو یہود کے ان قائدین سے ملنے کے لیے ٹوٹے پڑتے ہیں جن پر آسمان اور زمین کے فرشتے لعنت کرتے ہیں، ہمیں مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے اس قول کی یاد دلاتا ہے: «إِنَّ مِمَّا أَدْرَكَ النَّاسُ مِنْ كَلَامِ النُّبُوَّةِ الْأُولَى: إِذَا لَمْ تَسْتَحْيِ فَاصْنَعْ مَا شِئْتَ»، تو یہ شرير جو ان لوگوں کی رضا حاصل کرنے کے لیے ایک دوسرے سے مقابلہ کر رہے ہیں جن پر اللہ نے غضب کیا اور اپنی کتاب میں ان پر لعنت کی، یہ حقیقتاً شرم نہیں کرتے، اور جب انسان حیاء کھو دیتا ہے تو اس سے قبیح اقوال و افعال کے سوا کچھ صادر نہیں ہو سکتا، غزہ میں ہمارے لوگوں کے خلاف ارض مبارکہ فلسطین پر قابض وحشی کیان یہود کی جانب سے مسلسل قتل و غارت گری اور تباہی کے باوجود، ایسے مناظر جنہوں نے غیر مسلموں کو بھی یہود کے خلاف غمگین اور متحرک کر دیا، یہ رذیل لوگ اس ناجائز کیان کا دورہ کرتے ہیں، اس سے محبت کا اظہار کرتے ہیں اور اس کی اس طرح تعریف کرتے ہیں کہ ہر اس شخص کا نفس اس سے نفرت کرتا ہے جس کے دل میں ذرہ برابر بھی ایمان ہے۔
ان شریروں کی عجیب بات یہ ہے کہ ان کی منافقت اور اللہ کی بدترین مخلوق اور مسلمانوں کے سب سے بڑے دشمن کے ساتھ ان کی چاپلوسی سے انہیں دنیا کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا، بلکہ اس کے برعکس، امت کا سواد اعظم انہیں کھجور کی گٹھلی کی طرح باہر پھینک دے گا اور ان سے اور ان کے افعال سے لاتعلقی اختیار کر لے گا اور انہیں نفاق اور خیانت کے گڑھے میں پھینک دے گا، اور دین کا لبادہ اور امامت کا جبہ ابن سلول کی نسل کے ان شریروں کے لیے لوگوں کی نظروں میں ذلت و حقارت کے سوا کچھ نہیں بڑھائے گا۔
اور یہ لوگ یہ نہ سمجھیں کہ غزہ اور اس کے لوگوں کے لیے جو رسوائی حاصل ہوئی ہے وہ امت کی طرف سے رسوائی ہے، بلکہ یہ ان نظاموں کی طرف سے رسوائی ہے جنہوں نے اپنی قوموں کو جکڑ رکھا ہے اور انہیں یہاں تک کہ دعا کرنے سے بھی روک دیا ہے، لیکن امت ایک جوش کی حالت میں ہے جو آزادی کے دن کے لیے تیار ہو رہی ہے اور ذلت و رسوائی کے اس لباس کو چاک کرنے کے لیے بے تاب ہے جس میں برے حکمرانوں اور گمراہ ائمہ نے اسے لپیٹ رکھا ہے، اور ہم اللہ سبحانہ و تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ یہ آزادی کا دن قریب ہو، کیونکہ رات کی تاریکی بڑھ گئی ہے اور کشادگی کا انتظار طول پکڑ گیا ہے۔
اسے حزب التحریر کے مرکزی میڈیا آفس کے ریڈیو کے لیے لکھا ہے۔
ولید بلیبل