مسلح ملیشیا ایک شر ہے جسے ختم کیا جانا چاہیے، نہ کہ صرف دارالحکومت سے نکالا جائے!
خبر:
سوڈانی خودمختاری کونسل کے صدر عبدالفتاح البرہان نے جمعہ کو ایک فیصلہ جاری کیا ہے جس میں سوڈانی دارالحکومت خرطوم کو دو ہفتوں میں فوجی دستوں سے خالی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ (سوڈان ٹریبیون، 18/7/2025)
تبصرہ:
ملیشیا اور مسلح تحریکیں سوڈان کے جسم میں ایک زہریلے خنجر کی مانند ہیں جو اس کے حصوں کو کاٹ رہی ہیں اور اس کے معاشرتی تانے بانے کو پھاڑ رہی ہیں، بلکہ کافر نوآبادیاتی دشمن اسے اپنے گندے منصوبوں کو نافذ کرنے کے لیے استعمال کر رہا ہے۔
جنوب کو پاپولر موومنٹ کی البشیر حکومت کے ساتھ ملی بھگت سے امریکی سرپرستی اور نگرانی میں نیواشا معاہدے کے نام سے موسوم منحوس معاہدے 2005 کے ذریعے مذاکرات کا بندوبست کر کے الگ کر دیا گیا، اور یہی حکمران تھے جنہوں نے ریپڈ سپورٹ فورسز تشکیل دیں تاکہ وہی گندا کام انجام دیا جا سکے جو اب دارفر میں تقسیم اور علیحدگی کی تیاری کے لیے ہو رہا ہے، اور یہ بھی امریکی سرپرستی اور نگرانی میں ہو رہا ہے۔
بدقسمتی سے یہ ملیشیا یا تو ایجنٹ حکمرانوں کی سرپرستی اور نگرانی میں بنائی جاتی ہیں یا ان کی آنکھوں کے سامنے۔ یہ ملیشیا فوج کے کمانڈر اور اس کی حکومت کی حمایت سے شمالی سوڈان، مشرقی سوڈان اور مغربی سوڈان میں بکثرت پھیل رہی ہیں۔
اگر خرطوم کے مختلف محلوں کے باشندوں کی جانب سے فوج سے وابستہ عناصر، اس کی حامی جماعتوں اور بے قابو عناصر کی جانب سے بڑے پیمانے پر چوری اور لوٹ مار کی شکایات نہ ہوتیں، جو حفاظتی خلاء اور پولیس کے آلات کی کمزوری کا فائدہ اٹھا رہے تھے، تو کونسل کے صدر یہ فیصلہ نہ کرتے۔
ان ملیشیاؤں کا اصل مقصد یا تو فوج میں شامل ہونا ہے تاکہ فوج ایک واحد قیادت کے تحت ایک وحدت بن جائے، یا انہیں تحلیل کر دیا جائے اور ان کے افراد ملک کے دیگر لوگوں کی طرح اپنی معمول کی زندگی گزاریں۔ اسلام امت کو ملیشیاؤں اور مسلح اداروں میں تقسیم ہونے سے منع کرتا ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے عرفجہ بن اسعد رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ’’جو شخص تمہارے پاس آئے درآنحالیکہ تم ایک شخص پر متفق ہو، اور وہ تمہاری جماعت کو توڑنا یا منتشر کرنا چاہے تو اسے قتل کر دو‘‘۔ (مسلم)
ان ملیشیاؤں کا پھیلاؤ نبوت کے طریقے پر خلافت راشدہ کی اسلامی ریاست کے غائب ہونے کے مظاہر میں سے ایک ہے، جو اگر قائم ہو جائے تو فوج مضبوط، باوقار اور متحد ہو گی۔
اور آج امت پر یہی فرض واجب ہے؛ اس عظیم فریضے کو دوبارہ قائم کرنا؛ نبوت کے طریقے پر خلافت راشدہ۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’تم میں سے جو میرے بعد زندہ رہے گا وہ بہت اختلاف دیکھے گا، پس تم پر میری سنت اور ہدایت یافتہ خلفاء راشدین کی سنت لازم ہے، اسے مضبوطی سے پکڑ لو‘‘۔ (ابو داؤد، ترمذی، ابن ماجہ اور احمد نے روایت کیا ہے)
یہ تحریر حزب التحریر کے مرکزی میڈیا آفس کے ریڈیو کے لیے لکھی گئی ہے۔
محمد جامع (ابو ایمن)
ولایت سوڈان میں حزب التحریر کے سرکاری ترجمان کے معاون