امریکی منظوری امت مسلمہ کے سیاسی فیصلے کا معیار نہیں ہے
(مترجم)
خبر:
17 جولائی 2025 کو ڈان اخبار نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا: "وائٹ ہاؤس نے جمعرات کو اعلان کیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پاکستان کا کوئی طے شدہ دورہ نہیں ہے، اس دورے کے بارے میں وسیع پیمانے پر اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔ اس سے قبل آج، بعض مقامی ٹی وی چینلز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ٹرمپ کے ستمبر میں پاکستان کا دورہ کرنے کی توقع ہے۔ نیوز چینلز نے بتایا کہ ٹرمپ ستمبر میں اسلام آباد پہنچنے کے بعد ہندوستان کا بھی دورہ کریں گے۔ بعد میں چینلز نے اپنی رپورٹس واپس لے لیں۔" (ڈان نیوز)
تبصرہ:
پاکستانی فوجی اسٹیبلشمنٹ کا خیال ہے کہ امریکہ کی ریپبلکن انتظامیہ عموماً پاکستان کے ساتھ ہمدردی اور خیر مقدم کرنے والی ہوتی ہے، برعکس ڈیموکریٹک انتظامیہ کے جو ایک جارحانہ پالیسی اختیار کرتی ہیں۔ مثال کے طور پر، صدر بائیڈن نے کسی بھی پاکستانی رہنما سے ملاقات نہیں کی۔ انہوں نے اپنی چار سالہ مدت صدارت کے دوران پاکستان کے کسی بھی وزیر اعظم، عمران خان اور شہباز شریف سے کوئی ٹیلی فون رابطہ بھی نہیں کیا۔ اسے پاکستان میں توہین سمجھا گیا۔
پاکستانی فوج کے سربراہ عاصم منیر اور دیگر فوجی رہنماؤں کا خیال ہے کہ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں واپسی نے پاکستان کو امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو دوبارہ ترتیب دینے کا موقع فراہم کیا ہے، جو بائیڈن کے دور میں عملاً جمود کا شکار ہو گئے تھے، جنہوں نے پاکستان کے ساتھ تعلقات کی ذمہ داری پینٹاگون کو سونپ دی تھی۔ اس تناظر میں، عاصم منیر نے ٹرمپ کو خوش کرنے کے لیے ایک حکمت عملی وضع کی، کیونکہ یہ بات قومی رہنماؤں اور سربراہان مملکت میں بڑے پیمانے پر معلوم ہو چکی ہے کہ وہ ان رہنماؤں کو پسند کرتے ہیں جو ان کی تعریف کرتے ہیں، ان کی خواہشات کی اطاعت کرتے ہیں اور ان کے انتخابی حلقوں کو خوش کرنے میں مدد کرتے ہیں۔
ٹرمپ کی حمایت حاصل کرنے کے لیے، عاصم منیر نے اگست 2021 میں کابل ہوائی اڈے پر ہونے والے حملے کے مبینہ ماسٹر مائنڈ کو گرفتار کرنے اور اسے حوالے کرنے کی ٹرمپ کی درخواست پر رضامندی ظاہر کی، جس میں تیرہ امریکی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔ ٹرمپ کی کرپٹو کرنسی میں تجارتی دلچسپی کو سمجھتے ہوئے، پاکستان نے پاکستان کونسل فار کرپٹو کرنسی کے قیام کا اعلان کیا، اور کونسل کے چیئرمین، بلال بن ثاقب نے وائٹ ہاؤس کا دورہ کیا اور ٹرمپ کونسل فار ڈیجیٹل اثاثہ جات کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر رابرٹ ہو ہینز کے ساتھ تفصیلی میٹنگ کی۔ اس کے بعد جنرل عاصم منیر نے وائٹ ہاؤس کا دورہ کیا اور ٹرمپ سے ملاقات کی، جہاں انہوں نے مشرق وسطیٰ جدید کی تعمیر کے لیے امریکہ کے منصوبے کی حمایت کرنے کا وعدہ کیا۔
پاکستانی جرنیلوں کو زمین میں موجود نایاب معدنیات میں امریکہ کی دلچسپی کا بھی علم ہے، اور وہ پاکستانی کان کنی کے شعبے میں امریکی سرمایہ کاری کی دعوت دے رہے ہیں۔ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان پر 29 فیصد ڈیوٹی عائد کرنے کے اعلان کے بعد پاکستان نے تیزی سے ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ تصفیہ کرنے اور تجارتی معاہدے تک پہنچنے کے ارادے کا اعلان بھی کیا۔ پاکستان نے باضابطہ طور پر ٹرمپ کو ان کی "غیر معمولی سیاسی بصیرت" کے اعتراف میں نوبل امن انعام کے لیے نامزد کیا! یہ اعلان پاکستانی حکمرانوں کے خلاف بڑے پیمانے پر غم و غصے کا باعث بنا۔ اب پاکستانی حکمران ٹرمپ کے دورہ پاکستان کے منتظر ہیں، اور اسے اپنے لیے ایک بڑی کامیابی اور اعزاز سمجھتے ہیں!
یہ ایک سنگین غداری، شرم اور توہین کی بات ہے کہ پاکستان کے فوجی حکمران امریکہ اور اس کے صدر ٹرمپ کی خوشنودی حاصل کرنے کی امید میں ان کی خدمت کرنے کے لیے بے تاب ہیں۔ امریکہ کے تئیں ان کی یہ خوشامدانہ پالیسی پاکستانی عوام کی رائے عامہ سے بالکل متصادم ہے۔ پاکستان کے مسلمان ٹرمپ سے نفرت کرتے ہیں اور اسے اور اس کے پیشرو بائیڈن کو غزہ کا قصاب سمجھتے ہیں۔ پاکستانی مسلمانوں کو اس وقت صدمہ پہنچا جب انہوں نے اپنے آرمی چیف کو امریکی صدر کے ساتھ دوپہر کا کھانا کھاتے ہوئے دیکھا، جو ایران پر صہیونی ریاست کے حملے کی نگرانی اور حمایت کر رہا ہے۔
پاکستان کے حکمرانوں جو امریکی مفادات کی خدمت کے لیے بے تاب ہیں، اور پاکستان کے مسلمانوں جو امریکہ اور اس کے اتحادیوں ہندوستان اور غاصب صہیونی ریاست سے لڑنا چاہتے ہیں، کے درمیان فرق سب کے لیے واضح ہے۔ پاکستان انقلاب کے لیے تیار ہے۔ شام اور بنگلہ دیش کے انقلابات نے پاکستان کے مسلمانوں کو اپنے حکمرانوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کی صلاحیت کی امید دلائی ہے۔ ان حکمرانوں کے خلاف پاکستان میں انقلاب کے لیے جو واحد عنصر غائب ہے وہ پاکستانی مسلح افواج کا پاکستان میں رائے عامہ کے حق میں فیصلہ کن انداز میں کام کرنے اور پاکستان کے لیے ایک نئی قیادت اور ایک نیا وژن اپنانے کا فیصلہ ہے، جو امریکہ کی غلامی اور اس کے عالمی نظام کے تابع ہونے سے پاک ہو۔ ہندوستان پر پاکستان کی حالیہ فتح نے فوج کو اس کی صلاحیتوں پر اعتماد بخشا ہے۔ اور اس کی طاقت تمام اسلامی ممالک کو نبوت کے نقش قدم پر دوسری خلافت راشدہ کے زیر سایہ متحد کر کے ایک نیا مشرق وسطیٰ بنانے کے لیے کافی ہے۔ یہ وہ وژن ہے جس کے لیے ہم تمام مسلمانوں کو کام کرنے کی دعوت دیتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ﴿يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُواْ اسْتَجِيبُواْ لِلّهِ وَلِلرَّسُولِ إِذَا دَعَاكُم لِمَا يُحْيِيكُمْ﴾۔
تحریر برائے ریڈیو دفترِاعلامِ مرکزی حزب التحریر
یحییٰ ملک – ولایہ پاکستان