صحیح سمت: خلافت کے زیر سایہ نظامِ اسلام کا نفاذ
(مترجم)
خبر:
25 اگست 2025 کو انڈونیشیا کی پارلیمنٹ کی عمارت کے سامنے ایک مظاہرہ ہوا۔ مظاہرین نے اقتصادی اور قانونی مسائل سے متعلق متعدد مطالبات پیش کئے۔ یہ مظاہرہ نمائندگان کے الاؤنس میں 50 ملین انڈونیشی روپے ماہانہ اضافے کے نتیجے میں ہوا، جو جکارتہ میں کم از کم اجرت سے دس گنا زیادہ ہے۔ 26 اگست 2025 کو میدان میں بھی مظاہرے ہوئے، اور 27 اگست کو مظاہرین نے تنجونگپورا یونیورسٹی کے طلباء کی ایگزیکٹو کونسل کی قیادت میں عمارت پر دھاوا بول دیا۔ جمعرات 28 اگست کو ہزاروں مظاہرین، جن میں زیادہ تر یونیورسٹی کے طلباء، سیاسی کارکن، ہائی اسکول اور پیشہ ورانہ اسکول کے طلباء اور ٹریڈ یونین کے اراکین شامل تھے، جکارتہ میں جھڑپیں ہوئیں، اور ایک مظاہرین کو پولیس کی " بکتر بند گاڑی " نے کچل کر ہلاک کر دیا۔ اسی دن، کم از کم دس مختلف علاقوں میں سرکوب کیا گیا۔ ان مظاہرین کی ہلاکتوں نے عوامی غصے کو جنم دیا۔ اگلے دن 29 اگست 2025 کو متعدد عہدیداروں کے گھروں کو لوٹ لیا گیا اور مظاہرے 3 ستمبر 2025 تک جاری رہے۔ پھر 4 سے 6 ستمبر 2025 تک، معاشرے کے مختلف طبقات نے تبدیلی کے لیے 25 مطالبات جاری کیے، جو "17+8 مطالبات" کے نام سے مشہور ہوئے۔ ان مطالبات کے جواب میں صدر پرابوو سوبیانتو نے 8 ستمبر 2025 کو ان مطالبات کو پورا کرنے کے لیے وزارتی ردوبدل کیا۔ بعد ازاں، 19 ستمبر 2025 کو دوسرا وزارتی ردوبدل کیا گیا۔
تبصرہ:
تبدیلی کے لیے زبردست مطالبات کم از کم تین قسموں میں سامنے آئے ہیں۔ پہلی قسم 1945 کے اصل آئین پر واپسی کا مطالبہ ہے۔ دوسری قسم ترمیم شدہ 1945 کے آئین کو برقرار رکھنا ہے، جسے اکثر 2002 کے آئین کے نام سے جانا جاتا ہے۔ تیسری قسم موجودہ نظام کو کچھ تبدیلیوں کے ساتھ جاری رکھنے کا مطالبہ ہے، جیسا کہ "17+8 مطالبات" میں ہے۔
حقیقت یہ ہے کہ 1945 کے اصل آئین پر واپسی کا مطالبہ انتہائی دشوار ہے۔ پرانے نظام سے لے کر نئے نظام تک، یہ آئین نافذ کیا گیا، لیکن نتیجہ استبدادی قیادت، معیشت پر گروہوں کا تسلط، اور عوام کا جبر اور مصیبت میں زندگی گزارنا تھا۔ اس وجہ سے، 1998 میں اصلاحی تحریک ابھری۔ پھر، 1945 کے آئین میں کئی بار ترامیم کی گئیں یہاں تک کہ یہ موجودہ 2002 کا آئین بن گیا۔ تو کیا ہوا؟ حقیقت یہ بتاتی ہے کہ ان ترامیم کے نتیجے میں سیاسی میدان میں لبرل جمہوریت اور معاشی میدان میں نیو لبرل ازم کی پیدائش ہوئی۔
سیاسی تناظر میں، صدر کو وسیع اتحاد کے بغیر مستحکم حکومت بنانے میں دشواری پیش آتی ہے۔ صدارتی پارلیمانی نظام کا ظہور جو سیاسی سمجھوتوں اور اقتدار کی گردش کی طرف مائل ہے۔ اس کے نتیجے میں مہنگی پالیسیاں، سیاسی عملیت پسندی اور غور و فکر کے اصول کو نقصان پہنچا۔ نتیجتاً، سیاسی انفرادیت، پیسے کی سیاست، اداروں کے درمیان تنازعہ، اور باہمی تعاون کا فقدان پیدا ہوا۔ مزید برآں، ترامیم نے متعدد نئے ادارے بنائے (آئینی عدالت، عدالتی کمیشن، علاقائی نمائندہ کونسل، وغیرہ)۔ فعال ہونے کے بجائے، انہوں نے ریاستی اداروں کے درمیان اختیارات کی پیچیدگی، دوہری پن اور بار بار تنازعات میں اضافہ کیا۔
جہاں تک معیشت کا تعلق ہے، ترامیم نے معاشی لبرلائزیشن اور نجکاری کے لیے بڑا میدان کھول دیا، اور اقتدار اولیگارشی کے ہاتھوں میں ڈال دیا۔ اس وقت، اولیگارشی جسے "نو ڈریگن" (نو اولیگارشی) کے نام سے جانا جاتا ہے، انڈونیشیا کی معیشت اور سیاست پر حاوی ہے۔ دوسری طرف، "17+8" کے مطالبات کچھ افراد کو تبدیل کرنے یا حکومت میں ترمیم کرنے پر زیادہ توجہ مرکوز کرتے ہیں۔ درحقیقت، نافذ العمل نظام اب بھی سرمایہ دارانہ ہے۔
تبدیلی کے یہ تینوں قسم کے مطالبات صرف افراد یا نظاموں کو تبدیل کرتے ہیں، جبکہ غالب معاشی اور سیاسی نظام اپنی جگہ پر برقرار رہتے ہیں: سرمایہ داری اور جمہوریت، جو سیکولرازم (مذہب کو زندگی اور ریاست سے الگ کرنا) سے نکلتے ہیں۔ اس لیے اس میں کوئی تعجب کی بات نہیں ہے کہ نظام تبدیل ہوتے رہتے ہیں، جبکہ عوام پسماندہ رہتے ہیں!
حقیقت یہ ہے کہ تبدیلی کا ایک اور رجحان ہے: ایک ایسا رجحان جو خلافت کے زیر سایہ اسلامی شریعت کے جامع نفاذ کے ذریعے اسلامی زندگی کو دوبارہ شروع کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ اس اسلامی نظام میں، احکام اور قوانین انسانوں سے نہیں، بلکہ اللہ سبحانہ وتعالیٰ سے آتے ہیں۔ اس لیے، جو احکام اور قوانین نافذ کیے جاتے ہیں وہ ضروری طور پر منصفانہ ہوتے ہیں کیونکہ وہ اللہ سبحانہ وتعالیٰ، عادل کی طرف سے آتے ہیں۔ یہ یقینی طور پر سیکولرازم سے نکلنے والے احکام اور قوانین سے مختلف ہے، جو تضادات اور ناانصافی سے بھرے ہوئے ہیں۔ دوسری طرف، اس اسلامی نظام کو نافذ کرنے والے وہ متقی لوگ ہیں جو اللہ سبحانہ وتعالیٰ سے ڈرتے ہیں جو قوانین کو اس لیے نافذ کریں گے کیونکہ وہ اللہ سبحانہ وتعالیٰ کے احکام ہیں۔ اس لیے اس میں کوئی تعجب کی بات نہیں کہ اس اسلامی نظام نے 13 صدیوں تک دنیا پر حکومت کی۔ تو خلافت کے زیر سایہ نظامِ اسلام کے نفاذ کی طرف اس رجحان کو ایک آپشن کیوں نہیں بنایا جا سکتا؟
یہ تحریر حزب التحریر کے مرکزی میڈیا آفس کے ریڈیو کے لیے لکھی گئی ہے
محمد رحمۃ کرونیا – انڈونیشیا