روہنگیا بہترین امت کا حصہ ہیں
خبر:
ملائیشیا کے حکام نے بحریہ، کوسٹ گارڈز، پولیس اور سول ڈیفنس کی شرکت سے بڑے پیمانے پر تلاش اور بچاؤ آپریشن کا اعلان کیا۔ آپریشن شروع ہونے کے تقریباً ایک ہفتے بعد زندہ بچ جانے والوں کی تعداد 14 پر رک گئی، اور تقریباً 30 لاشیں نکالی گئیں۔ تباہ شدہ کشتی میں باقی افراد کی قسمت، یا اس بڑے جہاز کا انجام معلوم نہیں ہو سکا جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ اس میں تقریباً 230 مسافر سوار تھے۔
ملائیشیا کی حکومت نے اس تباہی کی ذمہ داری منظم جرائم کے گروہوں اور انسانی اسمگلروں پر عائد کی ہے، جن پر ملائیشیا کے وزیر داخلہ سیف الدین ناسیون نے کمزور، غریب اور مصیبت زدہ لوگوں کا استحصال کرتے ہوئے ان کی زندگیوں کی قیمت پر مالی فائدہ اٹھانے کا الزام لگایا ہے، ایسا وہ سمندری سفر کو غیر قانونی طور پر منظم کر کے کرتے ہیں جن میں حفاظت کے کم سے کم اقدامات بھی نہیں ہوتے۔
تبصرہ:
تیرہ سال سے زائد عرصہ گزر چکا ہے اور مسلمانوں پر بدھ مت کے متعصب افراد کے حملے نہیں رکے ہیں۔ میانمار کی مجرم حکومت اب بھی روہنگیا مسلمانوں کے خلاف ظلم و ستم میں اضافہ کر رہی ہے، اور اس نے سخت پالیسیاں اور خوفناک پابندیاں عائد کی ہیں، جن میں ان کے دیہات کے درمیان نقل و حرکت کی آزادی پر پابندی اور کام، خوراک، تعلیم اور صحت کی دیکھ بھال جیسے بنیادی حقوق سے محروم کرنا شامل ہے۔ ان وجوہات اور مشکل حالات کی وجہ سے، روہنگیا نے خستہ حال اور بھیڑ بھری کشتیوں پر سمندر کے ذریعے ہجرت کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو ملائیشیا، انڈونیشیا اور بنگلہ دیش جیسے مسلم اکثریتی ممالک میں پناہ گاہ اور نئی زندگی کی تلاش میں ایک خطرناک سفر ہے۔
کشتیوں کو موت کی کشتیاں کہا جاتا ہے، اور اپنی خطورت کے باوجود یہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور نسلی صفائی کے تناظر میں روہنگیا مسلمانوں کے لیے واحد پناہ گاہ ہیں۔ اور یہ کتنی شرمناک بات ہے کہ ہم ملائیشیا کی افواج کو لاشیں نکالتے ہوئے دیکھیں، جنہیں سمندر نے نگل لیا اور لہروں نے پھینک دیا، بجائے اس کے کہ وہ زندہ رہتے ہوئے ان کا دفاع کریں، ان پر سے ظلم اٹھائیں اور برمی فوج سے ان کی حفاظت کریں!! تم لوگ اللہ تعالیٰ کے اس قول سے کہاں ہو: ﴿وَإِنِ اسْتَنْصَرُوكُمْ فِي الدِّينِ فَعَلَيْكُمُ النَّصْرُ﴾؟! اپنے بھائیوں کو بے یار و مددگار چھوڑ دینا جب وہ تمہاری آنکھوں کے سامنے جلائے اور مارے جا رہے ہیں، دنیا میں ذلت اور آخرت کا عذاب ہے، تم اپنے رب کو کیا جواب دو گے جب وہ تم سے میانمار میں مسلمان خواتین کی عصمت دری کے بارے میں پوچھے گا؟ کیا تم اپنے کمزور بھائیوں کی مدد کے لیے نہیں اٹھو گے؟!
اے اللہ کیا ہم نے پہنچا دیا، اے اللہ گواہ رہ، اے اللہ گواہ رہ
اسے حزب التحریر کے مرکزی میڈیا آفس کے ریڈیو کے لیے رانا مصطفیٰ نے لکھا
رنا مصطفیٰ
