بین امارت ذلت اور امام جُنّہ کے درمیان
خبر:
عراقی وزیر دفاع ثابت العباسی نے جمعہ 2025/6/6 کو الحدث چینل کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں اس بات پر زور دیا کہ شام میں امریکی فوجیوں کی موجودگی ضروری ہے کیونکہ وہاں الھول کیمپ موجود ہے جس میں تنظیم الدولہ کے بہت سے افراد موجود ہیں۔
تبصرہ:
غدار حکمران اور غافل قائدین اب بھی اپنے دشمنوں سے حل تلاش کرتے ہیں اور بھیڑیے سے اپنی بھیڑوں کی حفاظت کرنے کو کہتے ہیں! یہ صورتحال ان ایجنٹ نظاموں کی کمزوری اور کھوکھلا پن کو ظاہر کرتی ہے، کیا کسی کے وہم و گمان میں بھی یہ بات آسکتی ہے کہ امریکہ جو غزہ میں یہود کے جرائم، معصوموں کے قتل اور ان تک غذا کی رسائی روکنے بلکہ غذا کی تلاش میں مارے جانے والوں کے لیے ایک مضبوط سہارا بنا ہوا ہے، وہ کسی بھی مسلمان کی پرواہ کرے گا، چاہے اس کی کوئی بھی قومیت ہو؟!
ایک فوجی کمانڈر کی جانب سے یہ درخواست صرف خیانت یا گہری جہالت کی نشاندہی کرتی ہے، امریکہ نے مظلوموں کے حق میں کون سا انسانی عمل کیا ہے؟
کیا پوری دنیا اس کے فساد اور جرائم کی آگ میں نہیں جل رہی ہے؟
کیا وہ فلسطین، شام اور لبنان میں یہود کے ہر جرم میں اس کی حمایت نہیں کرتا...؟
کیا اس نے عراق کو تباہ نہیں کیا؟
کیا وہ امت کے غداروں میں سے فاسد لوگوں کی حمایت نہیں کرتا؟
اور اس کے سوا کون ہے جو دن دہاڑے بلا جھجک اعلان کرتا ہے کہ وہ مسلمانوں کی دولت زبردستی اور بے شرمی سے چاہتا ہے؟
اللہ کی قسم! یہ شرمناک اور افسوسناک ہے کہ مسلمانوں کے حکمران اتنے بزدل، اتنے پست اور اتنے غدار ہوں۔
حقیقت یہ ہے کہ امریکہ عراقی حکومت کے سامنے تنظیم الدولہ کی صورت میں ایک مضبوط ڈنڈا اٹھاتا ہے اگر وہ ایران کی حمایت یافتہ مسلح ملیشیاؤں کے معاملے میں اس کے احکامات کی تعمیل نہیں کرتی ہے، اور یہ بیان ان ملیشیاؤں پر دباؤ ڈالنے اور عراقی حکومت کو اس مسئلے کو حل کرنے کا موقع دینے کے لیے امریکہ سے التجا کرنے کے لیے آیا ہے۔
ہاں اے خیر و ہدایت کی امت! خلافت دولتِ عزت کے غائب ہونے کے بعد یہ مسلمانوں کا حال ہے؛ ہم پر ہر طرف سے قومیں ٹوٹ پڑی ہیں، ہمارے گوشت نوچ رہی ہیں اور ہمارے وسائل لوٹ رہی ہیں، اور کوئی ایسا امام جُنّہ نہیں ہے جو ہمارا دفاع کرے، ہم اس کے پیچھے لڑیں اور اس کے ذریعے بچیں۔
اے مسلمانو! اپنی نیند سے جاگو، اپنی غفلت سے اٹھو اور منہاج نبوت پر خلافت راشدہ قائم کرو، اور امام جُنّہ کی بیعت کرو جس کے پیچھے تم لڑتے ہو اور جس کے ذریعے تم بچتے ہو۔
اسے حزب التحریر کے مرکزی میڈیا آفس کے ریڈیو کے لیے لکھا گیا
احمد الطائی – ولایت عراق