غزہ بھوک سے بلبلا رہا ہے لیکن مسلمان حکمران گونگے، بہرے اور اندھے بنے ہوئے ہیں!
(مترجم)
الخبر:
غزہ میں بھوک کا بحران، یہودی ریاست کی جارحیت کے زیر سایہ، "ایک اہم موڑ" پر پہنچ گیا ہے، این بی سی نیوز کے ماہرین اور حامیوں کے مطابق، اگر فلسطینیوں کو فوری امداد نہ ملی تو اموات کی تعداد میں تیزی سے اضافہ متوقع ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ بہت سے بچے جو غذائی قلت سے بچ جائیں گے انہیں زندگی بھر سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ بین الاقوامی ریسکیو کمیٹی میں ایمرجنسی کے سینئر ڈائریکٹر کیرن لیننگ نے، جو کہ امریکہ میں قائم ایک انسانی تنظیم ہے، کہا کہ "بڑے پیمانے پر موت کو روکنے کا موقع تیزی سے کم ہو رہا ہے، اور بہت سے لوگوں کے لیے بہت دیر ہو چکی ہے۔" عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ "پوری مستقبل کی نسل کی صحت اور بہبود" خطرے میں ہے۔
التعلیق:
امریکہ کی حمایت یافتہ یہودی ریاست غزہ میں بڑے پیمانے پر قحط کی بڑی ذمہ دار ہے۔ اس نے 2007 سے غزہ کا زمینی، فضائی اور بحری محاصرہ کر رکھا ہے، جس کی وجہ سے غزہ کے لوگوں کے لیے خوراک، ایندھن اور طبی سامان کی ترسیل محدود ہو گئی ہے۔ اپنی درندگی میں وہ کھیتوں، ماہی گیری کے مقامات اور پانی کی تنصیبات پر بمباری کرتا ہے۔ یہ ثابت ہو چکا ہے کہ یہودی ریاست قحط کو غزہ کے لوگوں کو سزا دینے اور حماس پر دباؤ ڈالنے کے لیے ایک ذریعہ کے طور پر استعمال کر رہی ہے تاکہ زندگی کو ناقابل برداشت بنایا جا سکے۔ اس کی فوج نے خوراک کی امدادی قافلوں پر بمباری کرکے اپنے جرائم جاری رکھے ہیں، جو نام نہاد بین الاقوامی انسانی قانون کے منافی ہے۔
بھوک کو جنگ کے حربے کے طور پر استعمال کرنا بین الاقوامی فوجداری عدالت کے روم قانون کے آرٹیکل 8 کے تحت ایک جرم ہے۔ ستم ظریفی یہ ہے کہ اس عدالت نے ابھی تک باضابطہ طور پر یہودی فوج پر مقدمہ نہیں چلایا ہے اور نہ ہی گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے ہیں۔ غزہ کے بھوکے لوگوں کو امریکہ اور یہودیوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے، گویا وہ اس معزز امت سے نہیں ہیں جس کا دین اور انسانیت کسی ایک شخص کو بھوکا رہنے کی اجازت نہیں دیتی؟ جوہر میں، بھوکے کو کھانا کھلانا اسلام میں محض ایک خیراتی عمل نہیں ہے؛ یہ ایمان کے بنیادی اصولوں میں سے ایک ہے، جو معاشرتی ذمہ داری، رحم دلی اور اللہ سبحانہ وتعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے مسلمان کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: «لَيْسَ الْمُؤْمِنُ الَّذِي يَبِيتُ شَبْعَانَ وَجَارُهُ جَائِعٌ».
یہ عجیب بات ہے کہ غزہ کے لوگ بھوک سے بلبلا رہے ہیں، جب کہ پورے اسلامی دنیا کے حکمران گونگے، بہرے اور اندھے بنے ہوئے ہیں! انہوں نے یہ شرمناک خاموشی اختیار کی ہے کیونکہ وہ امریکہ کی مرضی کے تابع ہیں جو یہودیوں کی خواہشات کو پورا کرتا ہے۔ اس تناظر میں، مصری، ترکی، ایرانی اور سعودی حکومتیں یہودی ریاست کے مذموم منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے میں تعاون کر رہی ہیں، جیسے کہ غزہ کا محاصرہ، جس کا مقصد غزہ کے لوگوں کے عزم کو توڑنا اور پوری اسلامی امت کو مکمل مایوسی کی حالت میں محکوم بنانا ہے۔ مسلمانوں کی فوجوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ اللہ قیامت کے دن غزہ کی صورتحال پر ان کا محاسبہ کرے گا، اور خاموشی انہیں اللہ کے غضب سے نہیں بچا سکے گی۔ واحد اسلامی موقف جو اختیار کرنا چاہیے وہ یہ ہے کہ محاصرہ توڑا جائے اور غزہ اور تمام فلسطین کو آزاد کرانے کے لیے پیش قدمی کی جائے۔
اسے حزب التحریر کے مرکزی میڈیا آفس کے ریڈیو کے لیے لکھا گیا ہے۔
شعبان معلم
کینیا میں حزب التحریر کے میڈیا نمائندے