کیا جمہوریت کے ساتھ تاریخ میں ایک نیا صفحہ کھلے گا؟!
(مترجم)
خبر:
اردوغان نے انقرہ - قزلجہامام میں اپنی پارٹی کے "بتیسویں مشاورتی اور تشخیصی اجلاس" میں شرکت کی اور کہا: "کل سے، 47 سال سے جاری دہشت گردی کی لعنت اپنے آخری مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔ آج ایک نیا دن ہے، اور تاریخ میں ایک نیا صفحہ تیار کیا گیا ہے۔ آج، عظیم اور طاقتور ترکی کے دروازے، صدی کے ترکی کی طرف، پوری طرح سے کھل چکے ہیں۔ ہم گرینڈ نیشنل اسمبلی میں ایک کمیٹی تشکیل دیں گے اور اس عمل کے قانونی فریم ورک پر تبادلہ خیال شروع کریں گے۔ اور بطور عوامی اتحاد، ہم اس عمل کو بہتر بنانے اور اسے مستقبل کی طرف لے جانے کے لیے جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی، نیشنلسٹ موومنٹ پارٹی اور ڈیموکریٹک موومنٹ پارٹی کے اتحاد کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔" (ایجنسیاں، 2025/7/12)
تبصرہ:
ہم ایک ایسے دور کا مشاہدہ کر رہے ہیں جس میں سیاسی مفادات، ذاتی فوائد اور تسلط کی وحشیانہ خواہش نے قوم کے ایمان، اقدار اور اخلاق پر غلبہ حاصل کر لیا ہے۔ ترکی کے موجودہ سیاسی ماحول میں جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی، نیشنلسٹ موومنٹ پارٹی اور ڈیموکریٹک پارٹی کے درمیان بالواسطہ اور خفیہ اتحاد کو محض ایک سیاسی چال یا حکمت عملی کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے۔ جمہوریت کے تحت کام کرنے والی سیاسی جماعتوں کے مفادات اور فوائد کا چکر کسی حد تک ان کے وجود کا جواز ہے۔ ان لوگوں کا اجتماع جو انتہا پسند دھڑوں کی نمائندگی کرتے ہیں، اور جنہیں پہلے متضاد سمجھا جاتا تھا، اور اسی طرز پر ان کا تعاون، "جو ہوا سو ہوا" کے اصول کا ایک فطری نتیجہ ہے! بلکہ حقیقت یہ ہے کہ جن رہنماؤں نے برسوں تک سرعام ایک دوسرے کی نازیبا الفاظ سے توہین کی، اب وہ ایک مشترکہ اتحاد کا حصہ بن گئے ہیں۔ انہیں ایک ایسی پارٹی سمجھنا جسے انہوں نے پہلے دہشت گردی کا سیاسی بازو سمجھا تھا، اپنے ہی اتحاد کا حصہ بنانا، بلاشبہ، ایک قسم کا اتحاد ہے جو صرف جمہوریت جیسے کرپٹ نظام میں ہی حاصل کیا جا سکتا ہے۔
12 جولائی کو، اردوغان کا یہ بیان کہ "ہم جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی، نیشنلسٹ موومنٹ پارٹی اور ڈیموکریٹک پارٹی کے اتحاد کے ساتھ آنے والے عمل کو بہتر بنائیں گے" بہت سے سیاسی حساب کتابوں کا اعتراف تھا۔ اردوغان ایک رہنما ہیں جنہوں نے اپنی سیاست کے دل میں "مقصد وسیلے کو جائز قرار دیتا ہے" کے اصول کو پیوست کیا ہے۔ ان مقاصد کے حصول کے لیے، انہوں نے ہر چیز کو؛ ایمان، مقدس اقدار، روحانیت، قوم، وطن اور کوئی بھی چیز جس کے بارے میں آپ سوچ سکتے ہیں، اسے سیاسی طور پر قربان کرنے کے قابل بنا دیا۔ اردوغان، جو جمہوری سیاست کے قواعد کو مہارت سے پڑھتے ہیں، یہاں تک کہ ان ادوار میں بھی اپنی طاقت کو برقرار رکھنے میں کامیاب رہے ہیں جب ان کی عوامی حمایت کم ہونا شروع ہو گئی تھی۔ اگرچہ انہوں نے خندق کے واقعات میں نیشنلسٹ موومنٹ پارٹی کے ساتھ صف بندی کرکے ترک قوم پرستی کے ذریعے اپنی پالیسیوں کو مضبوط کیا، لیکن آج وہ ریپبلکن پیپلز پارٹی کے خلاف ڈیموکریٹک پارٹی کے ساتھ صف بندی کرکے اپنے اتحاد کے محاذ کو وسعت دے کر اپنی طاقت کو برقرار رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ عوامی اتحاد، جس کے پاس نئی آئینی ترمیم کے لیے ضروری ووٹوں کی تعداد نہیں ہے، بعض مسائل پر ڈیموکریٹک پارٹی کے ساتھ اس کمی کو پورا کرے گا۔
یہ واضح ہے کہ جمہوری جماعتیں کسی بھی طرح سے مسلمانوں کی نمائندگی نہیں کر سکتیں۔ وہ نظام جو اصولوں پر مبنی نہیں ہے، جس میں مفادات کو ہر چیز پر مقدم رکھا جاتا ہے، اور جس میں اقتدار کی خواہش تمام اقدار پر غالب آجاتی ہے، ہماری نمائندگی نہیں کر سکتا۔ یہ اتحاد، جنہیں عوامی مفاد کے نام پر جائز قرار دیا جاتا ہے، پارٹی رہنماؤں کے مفادات کو پورا کرتے ہیں، نہ کہ مسلمانوں کے مفادات کو۔ ایک صدی سے نافذ العلمانی کمالی جمہوری نظام، مسائل کا منبع ہے اور حل کا حصہ نہیں بن سکتا۔ اور چونکہ یہ نظام مسائل کا منبع اور حل کی عدم موجودگی کا عنصر ہے، اس لیے نتائج سے لوگوں کی توجہ ہٹانے کا کوئی فائدہ نہیں۔ اس یقین سے زیادہ عجیب کوئی چیز نہیں کہ جمہوریت تاریخ میں ایک نیا صفحہ کھولے گی۔ وہ نظام جو ایک صدی سے نافذ ہے، ہمیں آج اس مقام پر لے آیا ہے۔ صاف بات ہے کہ عظیم مقاصد اور مضبوط ریاستیں پختہ عقائد سے جنم لیتی ہیں، اور وہ عقیدہ اسلام ہے۔ اگر ہم اس عقیدے سے نکلنے والے خیالات اور حل پر عمل کریں تو تاریخ کا دھارا بدل جائے گا۔ ہمیں دو برائیوں میں سے کم تر کا انتخاب کرنے سے آگے بڑھنا چاہیے۔ اب وقت آگیا ہے کہ ایک ایسا نظام قائم کیا جائے جو زندگی کے تمام شعبوں میں انصاف، قانون اور حقوق کو نہ صرف کہنے سے، بلکہ حقیقت میں بھی مجسم اور محفوظ کرے۔ بصورت دیگر، جیسا کہ امام غزالی نے کہا جس کا مفہوم یہ ہے کہ "ظالموں کے ساتھ مفاداتی اتحاد اسلام کی خدمت نہیں کرتے، بلکہ شیطان کی خدمت کرتے ہیں"۔ اسلام کا نظام، جو لوگوں کو گندے اتحادوں سے گمراہ نہیں کرتا، اور نہ ہی قوم کی توانائی کو ذاتی مفادات کے لیے ضائع کرتا ہے، ہماری نجات کا واحد راستہ ہے۔
تحریر: حزب التحریر کے مرکزی میڈیا آفس کے لیے
احمد صبا