Organization Logo

تنزانيا

تنزانيا

Tel: +255778 870609

jukwalakhilafah@gmail.com

حزب التحریر/ تنزانیہ کا عقیدہ اسلامیہ کے دفاع اور اس کی حمایت کے لیے خصوصی مہم کا آغاز
Press Release

حزب التحریر/ تنزانیہ کا عقیدہ اسلامیہ کے دفاع اور اس کی حمایت کے لیے خصوصی مہم کا آغاز

June 30, 2025
Location

پریس ریلیز

حزب التحریر/ تنزانیہ کا خصوصی مہم کا آغاز

عقیدہ اسلامیہ کے دفاع اور اس کی حمایت کے لیے

(مترجم)

جمعہ، 2 محرم الحرام 1447ھ بمطابق 27 جون/جون 2025ء کو نماز جمعہ کے بعد، حزب التحریر/ تنزانیہ نے، تنزانیہ میں حزب التحریر کے میڈیا نمائندے مسعود مسلم کے ذریعے دارالسلام شہر کے بوجورونی میں مسجد الرحمہ سے ملک گیر سطح پر ایک خصوصی مہم کا آغاز کیا۔

اس مہم کا مقصد، جو دو ماہ تک جاری رہے گی؛ محرم سے صفر 1447ھ تک، عقیدہ اسلامیہ کی حفاظت اور دفاع کرنا ہے۔ یہ مہم گمراہ کن تحریکوں کے سیلاب، ظہور اور پھیلاؤ کے بعد آئی ہے جو مختلف فاسد خیالات کو پھیلا رہی ہیں، جن کا پوشیدہ حتمی مقصد اسلام سے لڑنا اور مسلمانوں کو ان کے دین کے بارے میں شک میں مبتلا کرنا ہے۔

اس مہم کا مقصد ہے:

  • مذہبی کثرتیت کے تصور کا مقابلہ کرنا
  • بت پرستی کے تصور کا مقابلہ کرنا
  • روایتی مذاہب اور افریقی مذاہب کے خیالات کا مقابلہ کرنا
  • مجموعی طور پر عقیدہ اسلامیہ کی صحیح سمجھ کو واضح کرنا

اس مہم کا نعرہ ہے: "مذاہب، عیسائیت، بت پرستی اور بتوں کی پوجا کے درمیان فرق کو مسترد کریں، اور اسلام کو مضبوطی سے تھامیں"، اور مہم خود کو فروغ دینے اور اپنے پیغام کو عوام تک پہنچانے کے لیے مختلف طریقے استعمال کرے گی، جن میں سے:

  • اسلامی پلیٹ فارمز میں عوامی مکالمہ
  • عیسائیوں اور دیگر جماعتوں کے ساتھ عوامی مکالمہ جو اسلام کے مخالف عقائد رکھتے ہیں
  • عوامی مضامین لکھنا اور انہیں آن لائن سوشل میڈیا پر تقسیم کرنا
  • مختلف غیر مسلم اداروں اور برادریوں کو کھلے خطوط لکھنا اور بھیجنا، ان کے خیالات کی کمزوریوں کو ظاہر کرنا اور اسلام کی حقیقت کی وضاحت کرنا
  • سوشل میڈیا پر ویڈیوز شیئر کرنا
  • خطبہ جمعہ کے پلیٹ فارمز سے فائدہ اٹھانا
  • پریس ریلیز جاری کرنا
  • دھرنے منعقد کرنا
  • انٹرنیٹ پر ٹیلی ویژن اور ریڈیو پروگرام نشر کرنا، وغیرہ

تنزانیہ میں حزب التحریر معاشرے کے تمام طبقات کو اس اہم مہم میں مکمل طور پر شرکت کرنے کی دعوت دیتا ہے، جہاں مسلمان اپنے دین کو زیادہ گہرائی سے سمجھ سکیں گے، اور غیر مسلموں کو عقلی دلائل اور براہین کے ذریعے اسلام کا مطالعہ کرنے اور اس کی تحقیق کرنے کا ایک قیمتی موقع ملے گا۔

مسعود مسلم

میڈیا نمائندہ حزب التحریر برائے تنزانیہ

Tanzania

tnznia

tnznia1

Official Statement

تنزانيا

تنزانيا

تنزانيا

Media Contact

تنزانيا

Phone: +255778 870609

Email: jukwalakhilafah@gmail.com

تنزانيا

Tel: +255778 870609 | jukwalakhilafah@gmail.com

Reference: PR-0197b067-3010-7d4d-aaae-45d8e69ebde9