کیان یہود مکڑی کے جالے سے بھی کمزور
خبر:
فوجی اور اسٹریٹجک امور کے ماہر کرنل حاتم کریم الفلاحی نے کہا کہ ایران نے یہود کے حملے کے جواب میں جدید اور معیاری میزائلوں کا استعمال شروع کر دیا ہے، جو اپنے ہدف تک پہنچنے اور کیان یہود کو بھاری نقصان پہنچانے میں کامیاب رہے۔ عبرانی ذرائع ابلاغ نے بتایا کہ جنگ کے آٹھویں دن استعمال ہونے والے حملے میں ایرانی میزائلوں میں سے ایک میں 26 چھوٹے میزائلوں پر مشتمل ایک ٹکڑے ٹکڑے ہونے والا وار ہیڈ تھا۔
تل ابیب اور تہران کے درمیان جنگ کے آٹھویں دن، ایرانی میزائل شمال سے جنوب تک کیان یہود کے کئی علاقوں میں گرے، جس سے سنگین چوٹیں آئیں اور مادی نقصان ہوا، اور عبرانی چینل سیون نے کہا کہ ایران نے اس لہر میں تقریباً 20 میزائل داغے۔ جبکہ حیفا کے میئر یونا یاہو نے ایک میزائل گرنے کی جگہ سے اعتراف کیا کہ بمباری میں "دو اسٹریٹجک مقامات" کو نشانہ بنایا گیا۔ (الجزیرہ نیٹ، 2025/06/20، ترمیم کے ساتھ)
تبصرہ:
کیان یہود نے جس جدید دفاعی نظام کا بارہا ذکر کیا ہے، جسے مشرق وسطیٰ کے علاقے میں امریکی مداخلتی نظاموں میں ضم کیا جا رہا ہے، اور کسی بھی جگہ پر حملہ آور اہداف اور میزائلوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ان کے درمیان رابطہ کاری کی جارہی ہے، اور امریکی سیاسی اور انٹیلی جنس حمایت کے باوجود، درجنوں میزائلوں نے کیان یہود میں بڑے پیمانے پر مادی نقصان پہنچایا، اور یہ ہمیں اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ یہ مکڑی کے جالے سے بھی کمزور ہے۔
جی ہاں، میزائلوں اور ڈرون طیاروں کو روکنے کے لیے ایک کثیر الجہتی نیٹ ورک کی ترقی میں جو اربوں ڈالر جھونکے گئے، وہ کیان یہود کو ایرانی حملوں سے بچانے کے لیے کافی نہیں تھے، اور اس آہنی گنبد میں سنگین خلاؤں کو بے نقاب کیا، حالانکہ ایران نے اس کے خلاف کوئی حقیقی جنگ نہیں لڑی، بلکہ ان حملوں کو دفاع اور اس حملے کا جواب سمجھا جاتا ہے جس کا اسے نشانہ بنایا گیا تھا۔
تو اس کیان کا کیا حال ہوگا اگر اس نے مسلمانوں کی فوجوں میں سے کسی ایک فوج کے خلاف حقیقی جنگ لڑی؟!
دوسری جانب ترک اخبار ینی شفق میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق، فضائی دفاعی نظام کی عدم کفایت کی وجہ سے خوفزدہ ہونے والے یہودیوں نے کیان سے فرار ہونے کے طریقے تلاش کرنا شروع کر دیے ہیں۔ 13 جون سے، یہود حکومت نے ہوائی اڈوں کو بند رکھا ہے، اور وہ کیان سے سول پروازوں کو روکنے کی بھی کوشش کر رہی ہے۔ ایک فرمان بھی جاری کیا گیا ہے جس میں غیر ملکیوں اور سیاحوں کے علاوہ یہودیوں کے کیان سے نکلنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ اس کے برعکس، میڈیا میں تل ابیب کو خالی کرانے کے مطالبات بڑھ رہے ہیں اور بڑی تعداد میں یہودی سمندر کے راستے فرار ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔
تو اس کیان کا کیا حال ہوگا اگر اس نے مسلمانوں کی فوجوں میں سے کسی ایک فوج کے خلاف حقیقی جنگ لڑی؟!
اسے حزب التحریر کے مرکزی میڈیا آفس کے ریڈیو کے لیے لکھا گیا۔
نذیر بن صالح - ولایہ تونس