مغرب کی حمایت یافتہ، اور اپنے پڑوسیوں سے محفوظ
(مترجم)
خبر:
نتن یاہو نے وینس سے ملاقات سے قبل اپنی ریاست کے تحفظ کے حوالے سے اپنے موقف کو مزید سخت کر دیا۔ (ایسوسی ایٹڈ پریس)
تبصرہ:
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے ساتھ اپنی حالیہ ملاقات میں، بنجمن نتن یاہو نے اعلان کیا کہ ان کی ریاست امریکی تحفظ میں نہیں ہے، اور یہ دعویٰ کیا کہ انہیں اپنے سلامتی اور سیاسی فیصلوں میں مکمل آزادی حاصل ہے۔ انہوں نے اسے ایک خودمختار قوت کے طور پر پیش کیا، جو واشنگٹن کے اثر و رسوخ سے دور ہے۔ تاہم، یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ غزہ پر جنگ بندی کے مذاکرات اور انتظامات پر اپنا سیاسی اثرورسوخ جاری رکھے ہوئے ہے۔
آزادی کے یہ دعوے طاقت دکھانے کی ایک کھلی کوشش ہیں، ایسے وقت میں جب یہودی ریاست کی قانونی حیثیت اور استحکام مکمل طور پر مغربی حمایت پر مبنی ہے۔ درحقیقت، یہ ریاست اسلامی ممالک کے قلب میں پیوست نوآبادیاتی مغربی نظام کے لیے ایک فرنٹ لائن فوجی، انٹیلی جنس اور سیاسی آپریشنل اڈے سے زیادہ کچھ نہیں ہے۔ اس کا وجود اور بقا امریکی فوجی امداد کے مسلسل بہاؤ، انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے اور سالانہ اربوں ڈالر کی اقتصادی امداد پر منحصر ہے۔ آئرن ڈوم سسٹم سے لے کر امریکی طیاروں پر انحصار کرنے والی اس کی فضائیہ تک، اور مغربی تجارت، سرمایہ کاری اور امریکی ٹیکس دہندگان کے پیسوں سے چلنے والی معیشت تک، اس ریاست کی ہر اہم رگ بیرون ملک سے چلتی ہے۔ اس حمایت کے بغیر، یہ مسلسل فوجی محاذ آرائی کا ایک دن بھی برداشت نہیں کر سکتا۔
نتن یاہو کا خطاب طاقت اور خودمختاری کا وہم برقرار رکھنے کی ایک مایوسانہ کوشش ہے، جبکہ دنیا حقیقت دیکھ رہی ہے: یہودی ریاست صرف ایک نوآبادیاتی پودے کے طور پر موجود ہے جو اسلامی ممالک کو تقسیم کرنے، ان کے سیاسی اتحاد کو روکنے اور خطے کے وسائل اور سیاسی سمت پر مغربی کنٹرول برقرار رکھنے کے لیے مغربی اسٹریٹجک مفادات کو پورا کرتا ہے۔ اس کا مسلسل وجود اردن، مصر اور ترکی میں موجودہ حکومتوں کے ذریعے بھی یقینی بنایا جا رہا ہے جو علاقائی محافظ کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ یہ حکومتیں مل کر ایک حفاظتی حصار بناتی ہیں جو صیہونی منصوبے کو حقیقی محاذ آرائی سے بچاتا ہے، اور اسے اسلامی ممالک کے قلب میں قائم ایک مغربی مرکز کے طور پر برقرار رکھتا ہے۔
ناقابل تردید حقیقت یہ ہے کہ یہودی ریاست کا وجود صرف مغربی تحفظ اور اس کے ارد گرد موجود حکومتوں کی غداری کی وجہ سے ہے۔ اور اس مصنوعی تحفظ کی ایک پرت کو ہٹانے سے پورا منصوبہ ختم ہو جائے گا۔ یہ اپنی طاقت سے نہیں، بلکہ ان کی فرمانبرداری سے قائم ہے جو اس کی حمایت کرتے ہیں۔ صرف اس صورت میں جب امت مسلمہ اس حقیقت کو سمجھے گی اور نبوت کے نقش قدم پر خلافت کو دوبارہ قائم کرے گی، تب خطہ اپنی معمول کی حالت میں واپس آئے گا، اس نوآبادیاتی مرکز اور اس کی حفاظت کرنے والی حکومتوں سے پاک ہو جائے گا۔
اسے حزب التحریر کے مرکزی میڈیا آفس کے ریڈیو کے لیے لکھا گیا
ہیثم بن ثبیت
امریکہ میں حزب التحریر کے میڈیا کے نمائندے