تنظیم تعاون اسلامی کا تہوار اس نتیجے پر اختتام پذیر ہوا کہ قطر اور عرب ممالک اب بھی امریکہ کا وفادار بنے ہوئے ہیں
امریکہ کا بوسیدہ جوتا بنے ہوئے ہیں جبکہ بادلوں پر شدت سے بھونک رہے ہیں!
(مترجم)
خبر:
قطر میں حماس کے ارکان پر صہیونی ریاست کی جانب سے کیے گئے میزائل حملے کے بعد، دوحہ میں 15 ستمبر 2025 کو منعقد ہونے والی عرب اسلامی ہنگامی سربراہی کانفرنس (تنظیم تعاون اسلامی اور عرب لیگ) کے اختتامی بیان میں قطر پر یہودی جارحیت کی شدید مذمت کی گئی، اور اسے خطے میں امن کے کسی بھی امکان کے لیے ایک کاری ضرب قرار دیا گیا۔ بیان میں رکن ممالک پر زور دیا گیا کہ وہ صہیونی ریاست کے ساتھ اپنے سفارتی اور اقتصادی تعلقات پر نظر ثانی کریں، اور اس کے خلاف قانونی کارروائی کریں۔
تبصرہ:
ایک سابقہ مسودہ بیان میں خبردار کیا گیا تھا کہ یہ اقدامات "صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی راہ پر کی جانے والی تمام پیش رفت کو خطرے میں ڈالتے ہیں، بشمول موجودہ اور مستقبل کے معاہدے۔" تنظیم تعاون اسلامی اور عرب لیگ اپنی مذمتوں اور انتباہات کو جاری رکھے ہوئے ہیں جیسا کہ وہ سالوں اور دہائیوں سے کرتے آئے ہیں، تاہم، عرب لیگ کے اراکین کے لیے صورتحال بدستور معمول پر ہے۔
امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق، امارات کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زاید نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر یہودی وزیر اعظم نتن یاہو سے ملاقات کی، جہاں انہوں نے غزہ پر جنگ کے خاتمے کی فوری ضرورت پر زور دیا، اور "فلسطینی اور اسرائیلی عوام کی امنگوں کو پورا کرنے والے، دو ریاستی حل پر مبنی ایک جامع امن کے حصول کے لیے تمام اقدامات کی حمایت کے لیے متحدہ عرب امارات کے غیر متزلزل عزم" کا اعادہ کیا۔ جب عرب رہنماؤں اور امریکی انتظامیہ کے بیانات کا موازنہ کیا جاتا ہے، تو خطاب کے علاوہ کوئی فرق نظر نہیں آتا۔ امریکی انتظامیہ یہودیوں سے اپنی محبت اور ان کی ریاست کے لیے اپنی ابدی حمایت کا اظہار کرتی ہے، جبکہ عرب رہنما یہودی ریاست کے جرائم کی مذمت کرتے ہیں۔ تاہم، آقا اور اس کے کٹھ پتلی دونوں اس بات پر متفق ہیں کہ یہودی ریاست کو خطے میں مکمل طور پر ضم کیا جائے، اور فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی کو اپنے مشترکہ مقصد میں رکاوٹ کے طور پر دیکھتے ہیں۔
یہاں تک کہ دو ریاستی حل کے حوالے سے بھی کوئی فرق نہیں ہے۔ یہاں تک کہ ٹرمپ نے بھی اپنی حکومت کے اندر سے نتن یاہو پر کچھ داخلی دباؤ کو کم کر دیا جب انہوں نے علانیہ طور پر یہ بیان دیا کہ مغربی کنارے کا الحاق "نہیں ہوگا"۔ فلسطینی ریاست کے ساتھ یا اس کے بغیر، عرب لیگ گرم ہوا سے بھرا ایک کھوکھلا غبارہ بنی رہے گی جو مشرق وسطیٰ کے کروڑوں لوگوں پر امریکی تسلط کو برقرار رکھے ہوئے ہے تاکہ نام نہاد رکن ممالک کے رہنما اپنے تختوں کو برقرار رکھ سکیں، جن پر وہ مسخرے کی طرح بیٹھے ہیں۔
اسے حزب التحریر کے مرکزی میڈیا آفس کے ریڈیو کے لیے لکھا ہے۔
ڈاکٹر عبداللہ روبین