آپ لوگ کب تحقیق کے مرحلے سے عمل کے مرحلے میں داخل ہوں گے؟!
خبر:
مصری وزیر خارجہ بدر عبد العاطی نے بدھ کی شام انقرہ میں اپنے ترک ہم منصب ہاکان فیدان کے ساتھ ایک پریس کانفرنس کے دوران متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا، جن میں سب سے اہم دو طرفہ مسائل اور غزہ اور سوڈان کی صورتحال شامل تھی۔ غزہ کی صورتحال کے حوالے سے مصری وزیر خارجہ نے کہا کہ انہوں نے اپنے ترک ہم منصب کے ساتھ نیویارک میں غزہ کی پٹی میں تشکیل دی جانے والی بین الاقوامی استحکام فورس کے بارے میں امریکی قرارداد کے مسودے پر جاری مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا۔
سوڈان میں ہونے والی پیش رفت کے بارے میں عبد العاطی نے کہا کہ انہوں نے فیدان کے ساتھ سوڈان کے بحران پر تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے اشارہ کیا کہ جنگ کو روکنے اور سوڈان کو تقسیم کرنے کے کسی بھی منصوبے کو مسترد کرنے کی ضرورت پر دونوں فریقوں کے خیالات میں "اتفاق اور مطابقت" پائی جاتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا: "ہم نے سوڈان میں جنگ بندی کی ضرورت، سیاسی حل کو ترجیح دینے اور سوڈان کے اتحاد اور اس کی سرزمین کی سالمیت کو برقرار رکھنے کی اہمیت اور اسے تقسیم کرنے کے کسی بھی منصوبے کو مکمل طور پر مسترد کرنے پر اتفاق کیا اور ہمارے موقف میں مطابقت پائی گئی۔" (ٹی آر ٹی عربی)۔
تبصرہ:
دو بڑے مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ غزہ میں تشکیل دی جانے والی بین الاقوامی استحکام فورس کے بارے میں امریکی قرارداد کے مسودے پر نیویارک میں جاری مذاکرات پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے اکٹھے ہوتے ہیں، اور وہ اس بات کا اعلان کرنے کے لیے اکٹھے ہوتے ہیں کہ جنگ کو روکنے اور سوڈان کو تقسیم کرنے کے کسی بھی منصوبے کو مسترد کرنے کی ضرورت پر ان کے خیالات میں اتفاق اور مطابقت پائی جاتی ہے!
مصر نے کیا کیا؟ اور ترکی نے غزہ اور سوڈان دونوں میں خونریزی کو روکنے کے لیے کیا کیا؟ ترک صدر اور مصری صدر نے غزہ اور سوڈان دونوں میں نسل کشی کے جرائم کو روکنے کے لیے کیا کیا؟ ان دونوں ممالک کی فوجوں نے کیا کیا؟
کم از کم یہ کہا جا سکتا ہے کہ وہ تماشائی بنے رہے، اگر وہ غزہ اور سوڈان کے خلاف سازشوں میں شریک نہیں تھے، تو انہوں نے کچھ نہیں کیا، لیکن ٹرمپ کی انگلی کے اشارے پر دونوں ممالک کے نظام غزہ میں امریکی منصوبے پر عمل درآمد میں حصہ لینے اور سوڈان کی تقسیم کو عملی جامہ پہنانے کے لیے حرکت میں آگئے؛ جس کا انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ اس کے خلاف ہیں!
مصر اور ترکی بین الاقوامی سیاست میں اثر و رسوخ رکھنے والی ایک عظیم ریاست تشکیل دے سکتے ہیں، بلکہ ان میں سے ہر ایک ملک تنہا بھی ایسا کر سکتا ہے، لیکن ان میں موجود رُویبضہ حکمران مرد بننے یا مردوں جیسے بننے سے انکاری ہیں، وہ امریکہ کے زیر اثر چلنے پر راضی ہیں، اس کے منصوبوں پر عمل درآمد کرتے ہیں اور اس کی خواہشات کے مطابق چلتے ہیں۔
مسلمانوں پر واجب ہو گیا ہے کہ وہ ان رُویبضہ حکمرانوں کو معزول کر کے انہیں کھجور کی گٹھلی کی طرح پھینک دیں، اور اپنی امت کی عزت و کرامت کو بحال کریں، مسلمانوں کے ممالک کو ایک خلیفہ کے جھنڈے تلے متحد کر کے، اور نبوت کے طریقے پر دوسری خلافت قائم کریں، جو کہ اللہ سبحانہ وتعالیٰ کا وعدہ اور اس کے رسول ﷺ کی بشارت ہے، بصورت دیگر وہ واقعات سے متاثر ہوتے رہیں گے اور بین الاقوامی سیاست میں غیر فعال اور غیر موثر رہیں گے۔
اسے حزب التحریر کے مرکزی میڈیا آفس کے ریڈیو کے لیے لکھا گیا
خلیفہ محمد - صوبہ اردن