نَفائِسُ الثَّمَراتِ
إِنْ يَنْصُرْكُمُ اللَّهُ فَلَا غَالِبَ لَكُمْ
اے اسلامی ممالک کی فوجوں: تاریخ ہمیشہ اپنے آپ کو دہراتی ہے، اور جب تم اللہ سبحانہ وتعالیٰ کی اطاعت میں اسلام کی مدد کرو گے، تو تم اللہ کی نصرت حاصل کرو گے، جیسا کہ اس نے ان مسلم فوجی رہنماؤں کی مدد کی جو تم سے پہلے تھے، تو انہوں نے اپنے دشمنوں پر فتح حاصل کی باوجود ان مشکلات کے جن کا انہیں سامنا تھا (جیسے قائد خالد بن الولید، صلاح الدین، اور محمد بن القاسم...)، تو اب ان صالح فوجی رہنماؤں کے نقش قدم پر چلو، اور منہاج النبوة پر خلافت کے قیام کے لیے مدد فراہم کرو، اور تمہیں اللہ سبحانہ وتعالیٰ کے سوا کسی کی مدد کی ضرورت نہیں ہوگی اور تم فتوحات کے راستے پر ہو، اللہ سبحانہ وتعالیٰ نے فرمایا: ﴿إِنْ يَنْصُرْكُمُ اللَّهُ فَلَا غَالِبَ لَكُمْ وَإِنْ يَخْذُلْكُمْ فَمَنْ ذَا الَّذِي يَنْصُرُكُمْ مِنْ بَعْدِهِ وَعَلَى اللَّهِ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُونَ﴾۔
وَصَلِّ اللَّهُمَّ عَلَىْ سَيِّدِنا مُحَمَّدٍ وَعَلَىْ آلِهِ وَصَحْبِهِ أَجْمَعِينَ
وَالسَّلامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُهُ