نَفائِسُ الثَّمَراتِ
اور فتح تو بس اللہ کی طرف سے ہے
اے مسلمانو: مسلمانوں، علماء اور اسلامی تحریکوں پر لازم ہے کہ وہ صرف اللہ سے مدد لینے کا پختہ ارادہ کریں، اور اپنے آپ پر اس چیز کو حرام قرار دیں جو اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے ان پر حرام کی ہے، یعنی کافر سرمایہ دار مغرب سے مدد لینا۔ اور ہم اللہ کے سامنے اس کی رضا کے حصول کے لیے اعلان کرتے ہیں، اور امت مسلمہ کے سامنے کہ ہم اس کو چاہتے ہیں اور اس کے قیام کے لیے کوشاں ہیں اور اسے صرف اللہ کے لیے خالص قرار دیتے ہیں: «خلافت راشدہ علی منہاج النبوة»، پس یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا وعدہ ہے، جہاں آپ نے فرمایا: «پھر خلافت راشدہ علی منہاج النبوة ہوگی»۔ اور یہ ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے کہ ہم اس کے پہلے داعی بنیں، پس جیسا کہ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ذکر کیا کہ یہ جبری حکومت کے خاتمے کا اعلان ہے، جس کا دورانیہ ہم سب دیکھ رہے ہیں، اور یہ وہ چیز ہے جو ہمیں اس راستے پر مزید سے مزید گامزن کرتی ہے۔
ہاں بیشک جو خلافت راشدہ قائم کرنا چاہتا ہے اس پر لازم ہے کہ وہ صرف اللہ پر ایمان لائے، اور صرف اسی سے مدد طلب کرے، اور صرف اللہ سبحانہ سے ڈرے، نہ امریکہ سے ڈرے، نہ یورپ سے، اور نہ ہی اللہ کے سوا کسی سے... اور بیشک جو فتح چاہتا ہے تو فتح تو اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے، اللہ تعالیٰ نے فرمایا: {وَمَا النَّصْرُ إِلَّا مِنْ عِنْدِ اللَّهِ} [الانفال 10] اور اسی لیے ہم اس سے اس کا سوال کرتے ہیں، اور ہم جانتے ہیں کہ وہ اسے صرف اسی کو دیتا ہے جس نے اس کی مدد کی، اللہ تعالیٰ نے فرمایا: {إِنْ تَنْصُرُوا اللَّهَ يَنْصُرْكُمْ وَيُثَبِّتْ أَقْدَامَكُمْ}
اور اے اللہ درود بھیج ہمارے آقا محمد پر اور ان کی آل اور تمام صحابہ پر
اور آپ پر سلامتی، اللہ کی رحمت اور اس کی برکات ہوں