نفائس الثمرات
کیا آپ جہنم سے آزادی چاہتے ہیں؟
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا (جس نے کہا اے اللہ میں تجھے گواہ بناتا ہوں اور تیرے فرشتوں کو اور تیرے عرش کے اٹھانے والوں کو گواہ بناتا ہوں اور ان کو جو آسمانوں میں ہیں اور جو زمین میں ہیں کہ تو ہی اللہ ہے تیرے سوا کوئی معبود نہیں تو یکتا ہے تیرا کوئی شریک نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد تیرے بندے اور تیرے رسول ہیں۔ جس نے یہ ایک بار کہا اللہ اس کے ایک تہائی کو جہنم سے آزاد کر دے گا اور جس نے یہ دو بار کہا اللہ اس کے دو تہائی کو جہنم سے آزاد کر دے گا اور جس نے یہ تین بار کہا اللہ اس پورے کو جہنم سے آزاد کر دے گا) اس کو البانی نے صحیح قرار دیا۔
اور اللہ درود بھیجے ہمارے آقا محمد پر اور آپ کی آل اور تمام صحابہ پر
اور آپ پر سلامتی اور اللہ کی رحمت اور برکتیں ہوں۔