نفائس الثمرات
امریکہ، ریاست یہود اور مغربی ممالک کس چیز سے ڈرتے ہیں
اے مسلمانو:
امریکہ، ریاست یہود اور تمام مغربی ممالک جس چیز سے سب سے زیادہ ڈرتے ہیں وہ یہ ہے کہ آپ لوگ اپنے اسلام کی طرف لوٹ آئیں اور ایک اسلامی ریاست یعنی ریاست خلافت میں اپنے رب کی شریعت کو مکمل طور پر نافذ کریں، اور ایک صحیح اسلامی زندگی گزاریں، اور جس چیز سے وہ سب سے زیادہ خوفزدہ ہیں وہ یہ ہے کہ یہ ریاست اقوام عالم میں ایک مضبوط مقام حاصل کرے، اور آپ دعوت اور جہاد کے ذریعے زمین کی قوموں کو بندوں کی غلامی، نفع پرستی اور سیکولر سرمایہ داری سے نکال کر اللہ واحد القہار کی عبادت کی طرف لے جائیں، اور انہیں دنیا کی تنگی سے نکال کر دنیا اور آخرت کی وسعت کی طرف لائیں، اور ادیان کے ظلم سے نکال کر اسلام کے عدل کی طرف لائیں، اور یہ اقوام آپ جیسے لوگوں کا انتظار کر رہی ہیں جو انہیں اس ظلم اور جبر سے نجات دلائیں جس کے تحت وہ زندگی گزار رہے ہیں، اور یہ وہ فریضہ ہے جو اللہ نے آپ کو سونپا ہے اور آپ کو ایک اسلامی امہ کی حیثیت سے اس کے لیے تیار کیا ہے، اور اللہ تعالیٰ قیامت کے دن ہم سے ان اقوام اور اس پیغام کے بارے میں سوال کرے گا کہ کیا ہم نے اسے ان تک پہنچایا؟ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: (وَكَذَلِكَ جَعَلْنَاكُمْ أُمَّةً وَسَطًا لِتَكُونُوا شُهَدَاءَ عَلَى النَّاسِ وَيَكُونَ الرَّسُولُ عَلَيْكُمْ شَهِيدًا)۔
وصل اللهم على سيدنا محمد وعلى آله وصحبه أجمعين
والسلام عليكم ورحمة الله وبركاته