نفائس الثمرات
وَلَنْ يَجْعَلَ اللَّهُ لِلْكَافِرِينَ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ سَبِيلاً
بیشک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جس طرح خلافت علی منہاج النبوۃ کی بشارت دی ہے، اس کا تقاضا ہے کہ سب سے پہلے امت کا اقتدار خود مختار ہو؛ اور امت کا اقتدار خود مختار ہونے کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنی ذاتی صلاحیتوں، اپنی ذاتی کوششوں سے کام لے، اپنی ذاتی امکانات کو بروئے کار لائے، صرف اللہ سبحانہ وتعالیٰ پر توکل کرے، اللہ تعالی نے فرمایا: (وَعَلَى اللَّهِ فَلْيَتَوَكَّلْ الْمُؤْمِنُونَ)؛ تاکہ کافر کے نفوذ سے نجات حاصل کی جاسکے (امریکہ، روس، برطانیہ، فرانس اور ہر وہ ریاست جو مسلم ممالک پر نظر رکھے ہوئے ہے)، اللہ تعالی نے فرمایا: (وَلَنْ يَجْعَلَ اللَّهُ لِلْكَافِرِينَ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ سَبِيلاً) پس جب امت کا اقتدار خود مختار ہو جائے گا تو وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے، اپنی مرضی نافذ کرنے، اپنے رب کی کتاب پر عمل کرنے اور اپنی خلافت قائم کرنے کے قابل ہو جائے گی۔
{يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُواْ اسْتَجِيبُواْ لِلّهِ وَلِلرَّسُولِ إِذَا دَعَاكُم لِمَا يُحْيِيكُمْ وَاعْلَمُواْ أَنَّ اللَّهَ يَحُولُ بَيْنَ الْمَرْءِ وَقَلْبِهِ وَأَنَّهُ إِلَيْهِ تُحْشَرُونَ * وَاتَّقُواْ فِتْنَةً لاَّ تُصِيبَنَّ الَّذِينَ ظَلَمُواْ مِنكُمْ خَآصَّةً وَاعْلَمُواْ أَنَّ اللَّهَ شَدِيدُ الْعِقَابِ}
وصل اللهم على سيدنا محمد وعلى آله وصحبه أجمعين
والسلام عليكم ورحمة الله وبركاته