داعی کے انتقال پر تعزیت
مبروک بن ناصر
﴿وَلَنَبْلُوَنَّكُم بِشَيْءٍ مِّنَ الْخَوْفِ وَالْجُوعِ وَنَقْصٍ مِّنَ الْأَمْوَالِ وَالْأَنفُسِ وَالثَّمَرَاتِ وَبَشِّرِ الصَّابِرِينَ﴾

حزب التحریر/ولایۃ تونس نہایت غم و اندوہ کے ساتھ بھائی مبروک بن ناصر کے انتقال پر تعزیت پیش کرتی ہے، جو جمعرات 23 ذوالحجہ 1446ھ بمطابق 19 جون 2025ء کو اپنے رب کے جوار میں منتقل ہوگئے، وہ حزب التحریر کے ان نوجوانوں میں سے تھے جو ظلم و جبر کے بدترین حالات میں اس کے صفوں میں کام کرنے والوں میں سے تھے، جہاں انہیں بورقیبہ کی جیلوں اور پھر بن علی کی جیلوں میں قید کیا گیا، انہوں نے صبر و استقامت کے ساتھ وقت گزارا، اور خلافت راشدہ علی منہاج النبوۃ کے قیام کی دعوت کو اٹھانے میں ثابت قدم رہے، اپنی دعوت پر ثابت قدم رہے، اپنے رب عزوجل کے وعدے اور رسول کریم ﷺ کی بشارت پر یقین رکھتے ہوئے، یہاں تک کہ ان کی موت آگئی، ہم ان کے بارے میں ایسا ہی گمان کرتے ہیں اور اللہ کے سامنے کسی کی پاکیزگی بیان نہیں کرتے۔
ہم اللہ سے دعا کرتے ہیں کہ ہمارے بھائی مبروک بن ناصر کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے، اور انہیں ان لوگوں کے ساتھ رکھے جن پر اللہ نے انعام کیا یعنی انبیاء، صدیقین، شہداء اور صالحین اور یہ بہترین ساتھی ہیں۔
﴿إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ﴾
دفترِ اعلامیہ برائے حزب التحریر
ولایۃ تونس