اے مسلمانو: اپنے حکمرانوں کے محلوں کی طرف دیکھو؛ نہ کہ وائٹ ہاؤس کی طرف!
عام طور پر مسلمانوں اور خاص طور پر صحافیوں، تجزیہ کاروں، مبصرین اور دلچسپی رکھنے والوں کی نظریں وائٹ ہاؤس پر مرکوز ہیں، اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی یہودی ریاست کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے ساتھ ملاقاتوں کے نتائج کیا ہوں گے، اور کیا ٹرمپ نیتن یاہو پر غزہ پر اپنی جنگ روکنے کے لیے دباؤ ڈالیں گے؟