حزب التحریر ولایۃ سوڈان کے ترجمان کا پریس کانفرنس میں خطاب، بروز ہفتہ 26 ربیع الآخر 1447ھ بمطابق 18/10/2025 بعنوان: (حکومت کی سونے سے نمٹنے کے طریقہ کار میں ابتری اور اس کا پاؤنڈ کی قدر پر اثر)
2011 میں جنوبی سوڈان کی علیحدگی کے بعد، اور سوڈان کی 75% سے زیادہ تیل کی برآمدات کے نقصان کے بعد، سونے اس نقصان کی تلافی اور غیر ملکی کرنسی سے آمدنی کے حصول کے لیے ایک بنیادی متبادل کے طور پر ابھرا، اور 2008 کے بعد سوڈان میں کان کنی بڑے پیمانے پر پھیل گئی،