جریدۃ الرایہ: یہودیوں سے التجا زمین کو آزاد نہیں کراتی اور نہ ہی امن کی حفاظت کرتی ہے
عبوری مرحلے کے شامی صدر احمد الشرع نے بدھ 2025/9/24 کو نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کیا، جو نورالدین الاتاسی کے دور حکومت 1967 کے بعد سے کسی شامی صدر کا پہلا ظہور تھا۔ الشرع نے اپنی تقریر کے دوران عبوری مرحلے کے لیے اپنا وژن پیش کیا، اور ان ممالک کا شکریہ ادا کیا جن کے بارے میں انہوں نے کہا کہ انہوں نے شامی عوام کی حمایت کی، خاص طور پر ترکی، قطر، سعودی عرب اور تمام اسلامی ممالک، امریکہ اور یورپی یونین کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ "ہمارے ملک کے خلاف (اسرائیلی) خطرات 8 دسمبر سے آج تک کم نہیں ہوئے ہیں۔" اس کے باوجود،