Organization Logo

كينيا

كينيا

Tel: +254 717 606 667 / +254 737 606 667

abuhusna84@yahoo.com

www.hizb-ut-tahrir.info

پولیس کے ہاتھوں قتل: ایک سفاک اور سزا سے مبرا سرمایہ دارانہ ذہنیت
Press Release

پولیس کے ہاتھوں قتل: ایک سفاک اور سزا سے مبرا سرمایہ دارانہ ذہنیت

June 27, 2025
Location

پریس ریلیز

پولیس کے ہاتھوں قتل: ایک سفاک اور سزا سے مبرا سرمایہ دارانہ ذہنیت

(مترجم)

کینیا میں تین پولیس افسران پر 31 سالہ بلاگر کے قتل کا الزام عائد کیا گیا ہے، جو اس ماہ کے شروع میں پولیس کی حراست میں ہلاک ہو گیا تھا۔ البرٹ اوگوانج کی موت نے کینیا میں غم و غصے کو جنم دیا ہے، جہاں انصاف کے مطالبے کے لیے احتجاج کیا گیا۔

حزب التحریر/کینیا درج ذیل نکات پر روشنی ڈالنا چاہے گی:

کینیا جیسے کسی بھی سیکولر لبرل نظام کے تحت سیکورٹی ایجنسیاں ایک نوآبادیاتی نظام کی توسیع ہیں جسے انگریزوں نے آبادی کو کنٹرول کرنے اور اختلاف رائے کو دبانے کے لیے استعمال کیا۔ 1950 کی دہائی کے دوران، جب کینیا کے لوگوں نے اپنے آپ پر حکومت کرنے کے حق پر زور دینا شروع کیا، تو پولیس اور دیگر برطانوی سیکورٹی ایجنسیوں نے دسیوں ہزار افراد کو گرفتار کیا اور ایک ہزار سے زائد کو پھانسی دے دی گئی۔ ایسا لگتا ہے کہ پولیس فورس عام لوگوں کو حکمران انتظامیہ کے لیے ممکنہ خطرہ سمجھتی ہے، یہ نقطہ نظر اصل میں نوآبادیاتی حکومت مسلط کرنے کے لیے وضع کیا گیا تھا، نہ کہ ان کی حفاظت کے لیے۔

نظریاتی طور پر سیکولر لبرل نظام انسانی جانوں اور املاک سے بڑھ کر مفاد اور فائدے کو مقدس بناتے ہیں، جس کی وجہ سے بدعنوانی، سزا سے مبرا ہونا اور ریاست پر قبضہ ایک سیاسی اصول بن جاتا ہے۔ اسے ذہن میں رکھتے ہوئے، ریاست کے اداروں کی جانب سے بغیر سزا کے قتل کسی بھی اختلافی آواز یا بڑے پیمانے پر بدعنوانی کو بے نقاب کرنے کی کوششوں کو روکنے کا واحد ذریعہ ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ ریاستی اداروں کی جانب سے اختیار کردہ سفاکیت اور تشدد ایک عالمی رجحان ہے اور یہ صرف کینیا تک محدود نہیں ہے۔

ہم اس بات پر زور دیتے ہیں کہ انسانوں کی زندگی، یا بلکہ تمام جانیں، مقدس ہیں اور ریاست کی جانب سے بغیر کسی خوف یا حمایت کے مکمل تحفظ کی مستحق ہیں۔ اسلام میں انسانی جان کی حفاظت انتہائی اہمیت کی حامل ہے، اور اسے اللہ تعالیٰ کی جانب سے ایک مقدس امانت سمجھا جاتا ہے۔ اسلام جان کی حرمت پر زور دیتا ہے، اور ناحق اسے لینے سے منع کرتا ہے، اور تمام انسانوں کے لیے اس کی حفاظت اور عزت کا حکم دیتا ہے۔

ہم اس بات کی توثیق کرتے ہیں کہ نبوت کے نقش قدم پر قائم ہونے والی خلافت راشدہ کے تحت، جو باذن اللہ جلد قائم ہوگی، پولیس فورس امن عامہ کو برقرار رکھنے، قوانین کو نافذ کرنے اور جرائم کی تفتیش کرنے کی ذمہ دار ہوگی۔ تشدد بالکل حرام ہے، اور کسی بھی پولیس افسر کو اگر کسی شخص کے خلاف جسمانی زیادتی یا تشدد کا مرتکب قرار دیا جاتا ہے، چاہے وہ مسلمان ہو یا غیر مسلم، اس کا احتساب کیا جائے گا۔ اس کے نتیجے میں پولیس فورس مکمل طور پر قانون اور نظام کی پاسداری کرنے کی پابند ہوگی اور اس طرح رعایا کی جان و مال کی حفاظت کرے گی۔

شعبان معلم

میڈیا نمائندہ برائے حزب التحریر

کینیا میں

Official Statement

كينيا

كينيا

كينيا

Media Contact

كينيا

Phone: +254 717 606 667 / +254 737 606 667

Email: abuhusna84@yahoo.com

كينيا

Tel: +254 717 606 667 / +254 737 606 667 | abuhusna84@yahoo.com

www.hizb-ut-tahrir.info

Reference: PR-0197a1d0-1c60-7fef-82a9-768cad142d26