جریدة الرایة: معاہدات ابراہام، کیا یہود کے وجود کو مضبوط کرتی ہیں یا ان پر لعنت بن کر ان کے زوال کا باعث بنتی ہیں؟
جو کوئی یہ تصور کرتا ہے کہ استعمار محض ایک تاریخی دور تھا جو ختم ہو گیا، وہ غلطی پر ہے، کیونکہ استعمار، جس کی تعریف یہ ہے کہ (مغلوب اقوام کا استحصال کرنے کے لیے ان پر سیاسی، عسکری، ثقافتی اور اقتصادی تسلط مسلط کرنا)، اس تعریف کے مطابق، استعمار دنیا میں سرمایہ دارانہ اصول کو لے جانے کا ایک طریقہ ہے، اس لیے یہ اس وقت تک باقی رہے گا جب تک یہ اصول دنیا اور بین الاقوامی تعلقات کو کنٹرول کرتا رہے گا، پس کافر مغربی استعمار ہی ہے جس نے خلافت کے خاتمے کے بعد مشرق وسطیٰ کو تشکیل دیا، اور وہ اب بھی اپنی گرفت مضبوط کیے ہوئے ہے اور اپنے مفادات کو یقینی بنانے کے لیے اسے دوبارہ تشکیل دے رہا ہے۔