حزب التحریر کے مرکزی میڈیا آفس کا شعبہ خواتین عالمی سطح پر ایک مہم شروع کر رہا ہے بعنوان: "سوڈان کی جنگ: نوآبادیات، غداری اور مایوسی کی کہانی"
سوڈان میں مسلح افواج کے درمیان ایک وحشیانہ جنگ، جس کی قیادت سوڈان کے ڈی فیکٹو حکمران، لیفٹیننٹ جنرل عبدالفتاح البرہان کر رہے ہیں، اور ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) کے درمیان، جس کی قیادت محمد حمدان دقلو "حمیدتی" کر رہے ہیں، جو کہ خود مختار کونسل میں البرہان کے سابق نائب ہیں، اب تیسرے سال میں داخل ہو چکی ہے، جس کے نتیجے میں ہزاروں شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔ کچھ اندازوں کے مطابق اس بے ہودہ جنگ میں ہلاکتوں کی تعداد 150,000 تک پہنچ چکی ہے، جس میں دونوں جانب سے سنگین مظالم ڈھائے گئے ہیں، جن میں سرد خون سے قتل، تشدد اور عصمت دری شامل ہیں۔