اے کنانہ کے سپاہیو: غزہ کے معابر کو ٹرکوں کی نہیں بلکہ فوجوں اور بکتر بند گاڑیوں کی ضرورت ہے
غزہ میں انسانی صورتحال تباہی کی حد تک پہنچ چکی ہے۔ شہداء کی تعداد 65 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ بین الاقوامی رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ یہ تعداد 40 فیصد زیادہ ہے یعنی 100 ہزار سے زائد شہداء اور تقریباً 1.9 ملین اندرونی طور پر بے گھر ہوئے ہیں، جو غزہ کی 90 فیصد آبادی کے برابر ہے اور وہ غیر انسانی حالات میں زندگی گزار رہے ہیں اور زندگی کی بنیادی ضروریات سے محروم ہیں۔ غزہ میں حقیقی قحط سالی ہے، خاص طور پر شمالی غزہ میں۔